ناروے میں نیا تارکِ وطن
جو غیر ملکی ناروے میں رہنا چاہتے ہیں ان کے پاس ناروے میں قیام کے اجازت نامے کے لئے قانونی بنیاد ہونی چاہئے۔ کسی کے پاس جیسا اقامتی ویز ہ ہو اسی کے مطابق حقوق و فرائض کا تعیّن ہوتا ہے۔ لوگوں کو خود اس بات کا پتہ ہونا چاہئے کہ ان کے لئے کیا قوانین ہیں۔ ناروے میں مقیم تمام لوگوں کا فرض ہے کہ وہ ملکی قوانین و ضوابط پر عمل کریں ۔ اسی طرح فردپر حْکّام کے مطالبے پر درست معلومات دینا بھی فرض ہے۔