ناروے میں نیا تارکِ وطن

قیام کی مختلف صورتیں۔

غیر ملکیوں کے لیے ناروے میں ا قامتی ویزے کی مختلف قسمیں ہیں۔ نیچے اہم صورتیں دی گئی ہیں:

      • EU/EØS/EFTA <شہریوں کے لئے ناروے میں قیام کا حق
        EU/EØS/EFTA ممالک کے شہری کو اقامتی ویزے کی درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوتی بس صرف ا ندراج کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بذریعہ نیٹ ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد اس فرد کو پولیس کے دفتر میں لازمی جانا ہوتا ہے۔
      • پناہ گزینوں کے لئے اقدامِ تحفّظ یا ناروے کے ساتھ کسی تعلق کی صورت(انسانی ہمدردی کی بنیاد)
        ایسا کو ئی شخص جسے اپنے ملک میں جان کا خطرہ ہو وہ ناروے میں پناہ کی درخواست دے سکتا ہے۔ ایسے شخص کو خود ناروے میں پولیس سے پناہ کی درخواست کے لئےرابطہ کرنا پڑتا ہے۔ غیرملکیوں کا ڈائیریکٹوریٹ درخواست پر غور کرتا ہے۔ کْچھ پناہ گز ین اپنے طور پر ناروے میں اقوامِ متحدہ کے نظام کے تحت آتے ہیں۔
      • ا یسا کوئی شخص جس کا خاندان ناروے میں ہو ، یا جو ناروے میں مقیم کسی فرد سے خاندانی بندھن بنانا چاہتا ہو تو وہ ناروے میں خاندان کے ساتھ ہجرت کے لیے درخواست دے سکتا /سکتی ہے۔
        ناروے میں مقیم شخص کے ساتھ ملاپ کے لیے کچھ شرائط بھی ہیں۔ ایسے فرد کے پاس رہائش ہو اور اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے قابل ہو۔ قانون کے مطابق یہ درخواست بیرون ملک نارویجن ایمبیسی میں دینی چاہیے۔
      • روزگار کے لیے ا قامتی اجازت نامہ
        ناروے میں روزگار کے لیے اقامتی اجازت نامے کی مختلف صورتیں ہیں۔
      • کسی شخص کو ازدواجی زندگی میں تشد ّد یا بد سلوکی کا شکار ہونے کی بنا ء پر اقامتی اجازت نامہ مل سکتا ہے۔
        کوئی شخص جو خود ازدواجی زندگی میں بد سلوکی یا تشدد ، جبری شادی کا شکار ہؤا/ہوئی ہو یا اسے سماجی ثقافتی صورتحال کی وجہ سے اپنے ملک جانے میں رکاوٹ ہو اسے اقامتی اجازت نامہ مل سکتا ہے۔ اور اس کے بچے کے لئے بھی ایسا ہی ہے۔

 

حقائق

ا قامتی ا جازت نامہ

مختلف ممالک میں کسی فرد کےملک میں قیام کے لئے مختلف قوانین ہیں۔ حکام اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ کسے قیام کی اجازت ملتی ہے اور کسے نہیں ملتی۔.

یہ ہر فرد کی ا پنی ذمہ داری ہے کہ وہ جس ملک میں موجود ہے اس کے پاس وہاں کا اقامتی اجازت نامہ ہو۔ اس لئے ناروے میں موجود غیر ملکیوں کو جب ضروری ہو ا قامتی اجازت نامے کے لئے درخواست د ینی چاہیے اور جب ضرورت ہو اس کی تجدید کروانی چاہیے۔