ناروے میں نیا تارکِ وطن

تعارفی پروگرام

        ناروے میں نئے تارکینِ وطن کی بہتر ی کے لئے پارلیمنٹ نے ایک قانون بنایا ہے جو غیر ملکیوں کےمخصوص گروہوں کی تعارفی پروگرام میں شرکت کوممکن بناتا ہے( تعارفی قانون)۔ تعارفی پروگرام نوشک معاشرے کے ساتھ ایک تعارف ہے اور اس پروگرام کی ذمہ دار متعلقہ بلدیہ ہوتی ہے۔ تعارفی پروگرام تارکینِ وطن کے روزگار اور معاشرے میں شرکت کے امکانات کو تقویت دیتا ہے۔ اس کا مقصد تارکینِ وطن کی معاشی خود مختاری کو تقویت دیتا ہے۔ کچھ غیر ملکی تعارفی پروگرام میں شرکت کا حق رکھتے ہیں اور ان کے لئے لازمی بھی ہے لیکن سب کے لئے نہیں۔ اس کا انحصار ان کے اقامتی ویزہ کی نوعیت پر ہے۔ نیچے درج گروہوں کے لئے تعارفی پروگرام میں شرکت حق اور فرض ہے۔

        • پناہ گزین
        • انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قیام والے افراد
        • اوپر درج دو صورتوں والے افراد کے ساتھ خاندانی ملاپ والے
        • وہ ا شخاص جنہیں خود یا ان کے بچے کوازدواجی زندگی میں بد سلوکی یا تشدد ، جبری شادی کے شکار ہونے یا انہیں سماجی ثقافتی صورتحال کی وجہ سے اپنے ملک جانے میں رکاوٹ ہو نے کی وجہ سے اقامتی اجازت نامہ ملا ہو

 

حقائق

تعارفی پروگرام کا مقصد ہے

  • تارکینِ وطن کے روزگار اور معاشرے میں شرکت کے امکانات کو تقویت دینا
  • تارکین وطن کی معاشی خود انحصاری کوتقویّت دینا۔
  • نوشک زبان میں بنیادی اہلیت پہنچانا
  • نوشک معاشر تی زندگی سے رْوشناس کرانا