ناروے میں نیا تارکِ وطن

معاشرے میں کامیابی ، روزگاراور سرگرم معاشرتی زندگی میں شرکت کیسے ہو سکتی ہے؟

Lagerarbeider

ناروے میں نئے آنیوالے کے لئے بہت کچھ نیا اوراجنبی ہے۔ تارکِ وطن اور معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ وہ بہت جلدی اسے سمجھنے کی کوشش کرے اور آہستہ آہستہ نوشک معاشرے کے ساتھ اپنی وابستگی محسوس کرے۔

سب سےزیادہ اہم فرد کے لئے نوشک زبان سیکھنا ہے۔زبان کئی طریقوں اور صورتوں میں سیکھی جا سکتی ہے۔ اکژ کے لئے نوشک کورس پہ جانا مفید ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ ایسی جگہوں سے واسطہ بنے جہاں زبان استعمال ہوتی ہے۔ ایسا کام کی جگہ، فارغ وقتی سرگرمیوں اور ذاتی مصروفیات میں ہو سکتا ہے۔ بعض افراد بچوں کے ٹی وی پروگرام، خبروں یا ٹیکسٹ کے ساتھ ٹی وی پروگراموں کے ذریعے زیادہ سیکھتے ہیں۔

نوشک زبان کی تعلیم کے دوران زبان کی مشق کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے۔یہ کلاس رْوم میں روائیتی تدریس کے علاوہ ہے۔ زبان کی مشق کی جگہ پہ فرد کو کام پہ نوشک بولنے کی تربیت کا موقع ملتا ہے۔ زبان کی مشق کے اس ذریعہ سے فرد کو زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ کام کی زندگی میں تعلقات کا موقع بھی ملتا ہے۔

ناروے میں جس شخص کو کام چاہیےاسے خود مستعد رہنا پڑتا ہے۔ زبان سیکھنا بہت اہم ہے، رابطے بنانا بہت اہم ہے اور کسی کام کے لئے تجربہ حاصل کرنا بھی بہت اہم ہے۔بعض لوگوں کو کسی ادارے میں کام کی مشق کا موقع ملتا ہے۔ کام کی مشق کا انتظام دفتر روزگار و بہبود کرتا ہے۔

جن اشخاص کے پاس ناروے کے علاوہ کسی اور ملک سے کوئی اہلیت ہو وہ اس کی منظوری کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے لئے کئی طرح کے انتظامات ہیں۔ اس کے لئے مزید معلومات یہاں مل سکتی ہیں۔ www.nokut.no.

صرف روزگار کی ز ندگی کی وساطت سے ہی آدمی معاشرے میں سرگرم نہیں ہوتا۔ کئی رضا کارانہ تنظیموں، کھیلوں کی تنظیموں اور سیاسی یا مذہبی تنظیموں میں بھی حصہ لیا جا سکتا ہے۔ دوسرے لوگوں سے واقفیت بنانے، زبان سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں اور دلچسپیوں کو بروئے کار لانے کا یہ بھی ایک اچھا طریقہ ہے۔

ناروے میں جن لوگوں کے بچے ہیں ان کے لئے دوسروں کے ساتھ تعلقات بنانے کی ایک اضافی صورت ہے۔ بچوں کا روز مرّہ مختلف قسم کی سرگرمیوں کا حامل ہوتا ہے۔ جب والدین اپنے بچوں کے ساتھ مختلف فارغ وقتی سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں، ٹریننگ کے لئے ان کے ساتھ جاتے ہیں یا والدین کی میٹنگوں میں جاتے ہیں تو وہ دوسرے والدین سے ملتے ہیں۔ جو نارویجن ناروے میں کسی دوسرے جگہ پر منتقل ہوتے ہیں وہ ایسے مواقع کو نئے دوست اور نئے تعلقات

حقائق

زبان کی مشق کے فوا ئد ،

  • زبان کی تربیت
  • روزگار کا مفید تجربہ
  • مفید حوالے
  • حلقہ احباب

کیاناروے میں آپ کے بچے ہیں؟ بچوں کو سکول کے اوقات کے بعد مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے د یں۔ بچوں کے ساتھ وہاں جائیں اور اس موقع کو کئی لوگوں کے ساتھ شناسا ہونے کے لئے استعمال کریں !