تاریخ ، جغرافیہ اور رہن سہن

ناروے کی آبادی اوراس کی نوعیت

  • ناروے میں پانچ ملین سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔
  • تقریباً 75 فیصد لوگ ساحل کے ساتھ آباد ہیں۔
  • تقریباً آدھی آبادی اوستلاندے( مشرقی حصّے) میں رہتی ہے۔
  • آبادی کا بارہ فیصد حصّہ تارکینِ وطن پر مشتمل ہے( تارکینِ وطن اور ناروے میں پیدا ہونے والے اْن کے بچے)۔ اوسلو اوردرامن ناروے کے وہ شہر ہیں جن میں میں غیر ملکی پس منظروالے سب سے زیادہ لوگ آباد ہیں۔
  • www.ssb.no/befolkning/nokkeltall

حقائق

سامے

ناروے میں قد یمی باشندے بھی ہیں جنہیں سامے کہا جاتا ہے۔ سامے آبادی کا وہ حصّہ ہیں جو ناروے میں سب سے زیادہ عرصہ سے آباد ہیں۔ ناروے میں 000 50- 000 40 سامے رہتے ہیں۔ کوئی 000 50 کے قر یب سامے سویڈن ، فِن لینڈ اور رْوس میں بھی رہتے ہیں۔

سامے لوگوں کی ا پنی زبان ہے جسے سامی کہتے ہیں۔ مختلف قسموں کی سامی زبانیں پائی جاتی ہیں۔

1989ء سے سامے لوگوں کی ا پنی الگ سامے تھِنگ ( سامی قومی اسمبلی)ہے۔ اس اسمبلی میں ایسے معاملات پر بات چیت ہوتی ہے جن کا خاص تعلق سامے لوگوں سے ہو ۔ لیکن نارویجن قوانین سامے لوگوں کے لئے بھی ویسے ہی ہیں جیسے ناروے میں بسنے والے دوسرے تمام لوگوں کے لئے ہیں۔