جمہوریت اورفلاحی معاشرہ

پارلیمان اور حکومت

پارلیمنٹ /قومی اسمبلی

Stortingsbygningen - © Stortingsarkivet/ foto: Teigens fotoatelier as.
ناروے کی قومی اسمبلی کو ستورتنگ کہتے ہیں۔ ستورتنگ کے 169 ارکان کو عوام چارسالوں کے لئے منتخب کرتے ہیں۔ یہ مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ناروے میں ستورتنگ ریاست کا سب سے اعلیٰ مقتدر ادارہ ہے۔
پارلیمنٹ کے اہم فرائض درجِ ذیل ہیں:

  • نئے قوانین تشکیل دینا اور پرانے قوانین میں تبدیلی کرنا
  • بجٹ منظور کرنا
  • حکومت اور ریاستی ا نتظامیہ کی نگرانی کرنا
  • اہم سیاسی موضوعات اور بڑے منصو بوں پر بحث کرنا

Stortingssalen - © Stortingsarkivet/ foto: Teigens fotoatelier as.

اسمبلی میں سیاسی مباحثےعوام کے لئے کھْلے ہوتے ہیں۔ تمام لوگ اگر چاہیں توسیاستدانوں کی ان مباحث کو سن سکتے ہیں ۔ تاہم عوام وہاں بولنے یا ان معاملات میں رائے دینے کا حق نہیں رکھتے ۔

لوگ اسمبلی کے کسی نمائندے سے ای- پوسٹ یا خط کے ذریعے سوال پو چھ سکتے ہیں۔ تمام نمائندوں کےای- پوسٹ پتے اور مزید معلومات آپ stortinget.no پردیکھ سکتے ہیں۔

حکومت

اسمبلی کے انتخاب کے بعد ایک یا زیادہ جماعتیں مل کرحکومت بناتی ہیں۔
حکومت وزراء ( ہر وزارت کا سیاسی سربراہ) اور وزیرِ اعظم پر مشتمل ہوتی ہے۔
حکومت کے اہم امور میں نئے قوانین اورقوانین میں تبدیلی کی تجویز پیش کرنا ہے، لیکن ستورتنگ یہ قوانین منظور کرتی اوران میں تبدیلی کرتی ہے۔
حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا ہوتا ہے کہ اسمبلی میں جو فیصلے ہوتے ہیں ان پر عمل درآمد بھی ہو۔ حکومت ہر سال نئے بجٹ کی تجویزبھی پیش کرتی ہے۔
حکومت ہر جمعہ کو بادشاہ سے ملاقات کرتی ہے یہاں کابینہ کے وزراء بادشاہ کو مختلف سیاسی معاملات سے آگاہ کرتے ہیں۔ ان اجتماعات کو کابینہ کے اجلاس کہا جاتا ہے۔ بادشاہ کے پاس سیاسی طاقت تھوڑی ہے لیکن یہ اجلاس پھربھی اہم ہوتے ہیں۔
جب زیادہ جماعتیں مل کر حکومت بناتی ہیں تو اسے ایک مخلوط حکومت کہا جاتا ہے۔ اگر ایک جماعت یا زیادہ جماعتیں ستورتنگ میں اکثریّت میں ہوں تو اسے اکثریتی حکومت کہا جاتا ہے۔ اس کے متضاد ایک اقلیتی حکومت کہلاتی ہے جب وہ جماعت یا جماعتیں جو حکومت بناتی ہیں ان کے نمائندوں کی تعداداسمبلی میں نصف سے کم ہو۔
ناروے میں پچھلے سالوں میں تمام حکومتیں مخلوط حکومتیں رہی ہیں۔

: اختیارات کیعلیٰحد گی کا اصول

حقائق

اختیارات کی علیٰحد گی کا اصول

اختیارات کی علیٰحد گی کا اصول اقتدار کو حکومت کے تین خود مختار حصوں میں تقسیم کرتا ہے :

  • مقنّنہ: پارلیمنٹ جو کہ قوانین بناتی ہے۔
  • انتظامیہ : حکومت جو قوانین تجویز کرتی ہے اور اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ ان پر عمل ہو رہا ہے۔
  • عدلیہ : عدالتیں جو مخصوص معاملات( کیسز ) کا فیصلہ کرتے ہیں۔