جمہوریت اورفلاحی معاشرہ

انتخاب اور سیاسی جماعتیں

انتخابات

ناروے میں ہر دو سال کے بعد سیاسی انتخابات ہوتے ہیں۔ عام انتخاب اور مقامی انتخابات (ضلعی اوربلدیاتی انتخابات) ایک دوسرے کے بعد آتے ہیں۔ قومی اسمبلی کا چناؤ ہر چوتھے سال ہوتا ہے اور ضلعی کونسلوں اور بلدیاتی کونسلوں کا چناؤ بھی اسی طرح ہوتا ہے۔

خفیہ رائے دہی ایک خاتون اپنا ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے

سیاسی جماعتیں اپنے قومی اجتماعات میں ایک پروگرام تشکیل دیتی ہیں۔ اس پروگرام میں وہ لکھتی ہیں کہ آئندہ ا نتخابات میں یعنی اگلے چار سالوں میں وہ کون سے معاملات پرکام کریں گی یعنی آئندہ ا نتخابی مدت کے دوران۔

ناروے میں خفیہ رائےدہی ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی کو پتہ نہیں چلتا کہ آپ نے کس کو ووٹ دیا ہے اور آپ کو یہ کسی کو بتانے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔۔ آپ خود فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ نے اپنا ووٹ کس کو دینا ہے اور یہ بھی غیرمعمولی نہیں کہ خاندان کے افراد مختلف ووٹ دیتے ہیں۔

سیاسی جماعتیں

ناروے میں بہت مختلف سیاسی جماعتیں ہیں اور جب ا نتخابات ہوتے ہیں توانتخاب کے لیے کئی متبادل ہوتے ہیں۔ ناروے میں 20 کے قریب مختلف سیاسی جماعتیں ہیں

ایک خام اندازے کے مطابق ہم بڑی جماعتوں کوسوشلسٹ سے بورژوا سکیل پر اس طرح دکھا سکتے ہیں:
Rødt SV Ap SP KrF Venstre Høyre FrP

رسمی اور غیر رسمی طاقت

ارلیمنٹ کے سیاستدان قانون بناتے ہیں، قوانین میں تبدیلی کرتے ہیں اوربجٹ بناتے ہیں۔ اس طرح وہ قومی اور عالمی سطح پر سیاسی طور پراثر انداز ہونے کی رسمی طاقت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئ اورعناصرغیر رسمی طاقت رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ مختلف طریقوں سے سیاستدانوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

میڈیا
میڈیا ( ریڈیو، ٹی وی، نیٹ، اخبارات وغیرہ ۔) ناروے میں آزاد ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جو معلومات شائع کرنا چاہئیں وہ کر سکتے ہیں قطع نظر اس کے کہ کس سیاسی جماعت کے پاس طاقت ہے۔ لیکن میڈیا کو بھی آزادی اظہار رائے کی حدود کے اندررہنا پڑتا ہے ۔ میڈیا اثرورسوخ کی بہت طاقت رکھتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ میڈیا ایجنڈا مرتّب کرتا ہے اور کسی خرابی کے وقت پہریدار کا کام سرانجام دیتا ہے۔ اس طرح یہ عام ناظرین، قارئین، سامعئین اور سیاستدانوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔

غیرسرکاری تنظیمیں
ناروے میں تنظیمی آزادی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ شہریوں کو کسی تنظیم کے قیام اورمختلف غیرسرکاری تنظیموں کی رکنیّت کی آزادی ہے۔

: ایسی تنظیموں کی مثالیں ہیں

  • مختلف معذوریوں اور بیماریوں والے انسانوں کے لئے تنظیمیں
  • خواتین کے حقوق کی تنظیمیں
  • بچوں کے حقوق کی تنظیمیں
  • ماحول اور فطرت کے تحفّظ کی تنظیمیں
  • بلدیات میں مختلف معاملات کے لئے جدّوجہد کرنے والی تنظیمیں

میڈیا کی طرح ہی ایسی تنظیمیں اثرورسوخ کی بہت طاقت رکھتی ہیں۔ یہ ناظرین، قارئین، سامعین اور سیاستدانوں
پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ جب افراد یا تنظیمیں سیاستدانوں اوران کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی ہیں تو اسے ہم لابی کرنا کہتے ہیں۔

حقائق

ووٹ کا حق

  • ناروے میں حق رائے دہی کی عمر 18سال ہے۔
  • پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے آپ کا نارویجن شہری ہونا ضروری ہے۔
  • بلدیاتی اور صوبائی ا نتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے انتخابات سے پہلے آپ کاگزشتہ تین سالوں سے ناروے میں رہائش پزیر ہونا ضروری ہے۔