نارویجن بادشاہت

ناروے میں بادشاہت ہے۔ بادشاہت میں ریاست کا سربراہ بادشاہ یا ملکہ ہوتی ہے۔ناروے میں بادشاہ کے پاس تھوڑی سیاسی طاقت ہے لیکن ہر ہفتے حکومتی کابینہ کی میٹنگ کے انعقاد میں اس کا ایک رسمی کردار ہے۔ اور وہ حکومت کے تمام سرکاری فیصلوں پر دستخط کرتا ہے اور پارلیمنٹ کے بنائےہوئے قوانین کی منظوری دیتا ہے۔
مونارک (بادشاہ یا ملکہ) کاعوام سیاسی ا نتخابات میں چناؤ نہیں کرتے ۔ یہ خطاب ورثے میں والد ین سے اولاد کو منتقل ہوتا ہے۔
ناروے کے موجودہ بادشاہ کا نام ہارا لڈ پنجم ہے۔اس کی شادی ملکہ سونیا سے ہوئی ہے۔ ان کے دو بچے ہیں – شہزادی مارتھا لْوئیس( پیدائش 1971 ) اور کراؤن پرنس ہوکن ماگنْس ( پیدائش 1973 )۔ شہزادہ ہوکن ماگنْس کواپنے والد سے بادشاہ کا خطاب ورثے میں ملے گا۔ اس کی بیٹی ، شہزادی اِنگرِد الیگزاندرا ( پیدائش2004 ) اس کے بعدنوشک تاج کی وارث بنےگی۔