جمہوریت اورفلاحی معاشرہ

فلاحی فو ا ئد/سہولیات

ایک ضعیف خاتون کو طبّی امداد مل رہی ہے وہیل چئیر میں افراد ایک ضعیف جوڑا  طلبا ء لائبریری میں  نرسری بچوں کی صحت کی دیکھ بھال

یہ تصویر یں نارویجن معاشرے کی کچھ فلاحی فو ا ئد کی عکاسی کرتی ہیں

ناروے میں فلاحی فو ا ئد سب کے لئے ہیں۔
ااس کا مطلب ہے کہ ہر کوئی ان سے مستفید ہونے کا حقدار ہے۔

اگرچہ ہر کوئی ان فلاحی فوائد سے مستفید ہونے کا حقدار ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام لوگ تمام فلاحی فوا ئد کو استعمال کریں۔

ہم میں سےا کثر بعض فلاحی فوائد کا زندگی میں طویل عرصہ خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔ فلاحی فو ا ئد میں سے بعض جیسے تعلیم اور پنشن کا مالی انتظام فلاحی ریاست کرتی ہے۔ مثلاً آج ناروے میں تمام بچوں اورنوجوانوں کے لیے دس سالہ تعلیم حق اورفرض ہے اورا کثر ثانوی تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں۔ ہم میں سے ا کثر اتنے خوش نصیب بھی ہوں گے کہ ہم اتنے بوڑھے ہو جا ئیں کہ عمر کے پنشنر ہو جا ئیں ۔

بعض فلاحی فوائد سے ہم زندگی میں صرف ایک یا چند بار ہی مستفید ہوتے ہیں۔ ناروے میں ہسپتال میں داخل ہونا اورعلاج کروانا مفت ہے ،لیکن جب ہم ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو ہم اپنے حصّے کی ادائیگی کرتے ہیں۔

بعض دوسری فلاحی سہولیات ہماری زندگی میں صرف مشکل اوقات میں مدد کے لئے ہیں، جیسے بے روزگاری یا کام سے بیماری کی چھٹی کی صورت میں۔ جومعاشی مدد ہمیں ایسی صورتوں میں ملتی ہے وہ ہماری زندگی کے آسان ہونے تک عارضی مدد ہوتی ہے۔

حقائق

فلاحی ریاست میں شہریوں کو حاصل مختلف خدمات کو فلاحی فوائد /سہولیات کہا جاتا ہے :

  • کچھ فلاحی فوائد/سہولیات سے ہم زندگی میں کئی سالوں تک مستفید ہوتےہیں۔
  • کچھ فلاحی فوا ئد ہم صرف کبھی کبھار استعمال کرتے ہیں۔
  • کچھ فلاحی فوا ئد ہم شائد کبھی استعمال نہیں کرتے۔