بچے اور خاندان

خاندان

Foreldre og barn

ناروے میں ہر سال تقر یباً 000 60 بچے پیدا ہوتے ہیں۔ ناروے میں ایک عورت اوسطاً دو بچے پیدا کرتی ہے۔ چار میں سے تین بچے دونوں والد ین کے ساتھ رہتے ہیں۔ آخری چوتھا حصّہ یا تو صرف والد ین میں ایک کے ساتھ یا والد ین میں ایک اوران کے نئے ساتھی کے ساتھ رہتا ہے۔

Ungt par Mor, far og to barn Homofilt par Eldre par Far og datter

چار میں سےتین جوڑے جو اکٹھے رہتے ہیں، شادی شدہ ہیں ،لیکن چار جوڑوں میں سے ایک غیر شادی شدہ جوڑا ہے۔ عورتوں اور مردوں دونوںمیں پہلی مرتبہ شادی کرنے کی اوسط عمر 30 سال سے اوپر ہے۔ بہت سے لوگ شادی سے پہلے کْچھ سالوں کےلئے اکٹھے رہتے ہیں۔ ہر سال تقر یباً 000 10 شادی شدہ جوڑوں میں علٰیحدگی ہو جاتی ہے۔ یہ ہر سال شادی کرنے والوں کا تقر یباً نصف ہے۔

حقائق

خاندان

اکثر لوگ ایک خاندان کا حصہّ ہوتے ہیں۔ کچھ خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ رہتے ہیں اور کچھ اکیلے رہتے ہیں۔ جو اکیلے رہتے ہیں ان کا بھی خاندان ہوتا ہے لیکن یہ خاندان شائدکسی دوسرے گھر ،شہر یا مْلک میں رہتا ہو ۔

کنبہ

کنبہ ایسے افراد پر مشتمل ہوتا ہے جو اکٹھے رہتے ہوں اور جن کی معیشت اکٹھی ہو۔ ایک کنبہ ایک یا کئی افراد پر مشتمل ہو سکتا ہے۔تقر یباً 40 فیصد اکیلے یا صرف ایک شخص کے ساتھ رہتے ہیں ۔