صحت

بچے اور صحت

دورانِ حمل معائنے اور پیدائش

کسی معاشرے میں نومولود بچوں کی اموات کا انحصار معیارِ زندگی، صحت کی سہولیات اورادویات کی بہتری کےعلاوہ بچے اور والدین کے لئےمالی معاونت اوردوسرے فلاحی انتطامات پر ہے۔ آج ناروے میں نومولود بچوں کی اموات دوسرے ممالک کے مقابلے میں اور پہلے وقتوں کی نسبت کم ہے۔ ناروے میں حاملہ خواتین کو حمل کے دوران مفت معائنوں کی سہولت حاصل ہے۔ یہ معائنے صحت کے مراکز یا ذاتی ڈاکٹر کرتے ہیں۔ یہ معا ئنے فرد کی رضامندی سے کئے جاتے ہیں اور ان کا مقصد دورانِ حمل ، پیدائش کے دوران اور پیدائش کے بعد ماں اور بچے کی صحت کا تحفظ ہے۔ ناروے میں دورانِ حمل آٹھ سے بارہ معائنوں کے لئے کہا جاتا ہے۔ اکثر بچے ہسپتال میں پیدا ہوتے ہیں اوریہ سہولت مفت ہے۔

Nyfødt barn på vekt

ناروے میں تمام بچوں اورنوجوانوں کی صحت کے معائنے باقاعد گی سے کئے جاتے ہیں۔ پیدائش سے سکول کے آغاز تک یہ معائنے صحت کے مراکز میں ہوتے ہیں۔ سکول شروع کرنے کے بعد معائنوں کا انتظام سکول کا مرکز صحت کرتا ہے۔ تمام بلدیات میں نوجوانوں کے لئے بھی صحت کے مراکز ہیں صحت کے مراکز اور سکولوں کے صحت کے مراکز کی سہولتیں مفت ہیں۔

صحت کے مرکزمیں یہ دیکھا جاتا ہے کہ بچے کی نشوونما کیسے ہو رہی ہے اور اسکا قد اور وزن معمول کے مطابق بڑھ رہا ہے اوراس کی نظراور سماعت ٹھیک کام کرتی ہے اور یہ کہ بچہ سمجھنا اور بات کرنا سیکھ رہا ہے۔ اگر بچے کی نشوونما میں مسائل ہوں تو مرکزِ صحت مدد اور راہنمائی کرتا ہے۔

ناروے میں تمام بچوں اورنوجوانوں کومہلک بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوانے کی سہولت بھی ہے۔ ٹیکے بیماریوں کے خلاف آسان، موثّراورغیرمضر طریقے سے بچاؤ کرتے ہیں۔ ٹیکے رضامندی سے لگوائے جاتے ہیں لیکن ناروے میں سرکاری حکّام والدین کو ٹیکے لگوانے کی سخت تاکید کرتے ہیں۔

اس پروگرام میں شامل ٹیکے مْفت ہیں ۔ دوسرے ٹیکے جیسے دوسرے ملکوں میں سفر کرنے کے لئے لگوائے جانے والے ٹیکوں کے لئے خود ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

 

حقائق

  • تمام بچے محفوظ نشوونما کا حق رکھتے ہیں۔
  • تمام بچوں اور نوجوانوں کے لئےصحت کے معا ئنے اور ٹیکے مفت ہیں۔
  • تمام بچوں کے دانتوں کا علاج مفت ہوتا ہے۔
  • تمام بچوں کو والدین کی معاشی حالت سے تعلّق کے بغیر اچھی صحت کے لئے مدد ملتی ہے۔

ٹیکے بیماریوں سے روک تھام اور چھوت کی بیماریوں سے نجات کا باعث بنتے ہیں۔
اگر صحت کے مسائل یا دوسرے مسائل کا پہلےپتہ چل جائے تو صحت مند ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

مرکزِ صحت اور سکول میں صحت کی سہولت

مرکزِ صحت اور سکول میں صحت کی سہولت کا اہتمام تمام بچوں ، نوجوانوں اور والدین کے لئے قانونی تقاضوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔ اس سہولت میں دورانِ حمل معائنے اور نگہداشت، پیدائش سے پانچ سال کی عمر تک بچوں کے لئے مرکزِصحت، 6 اور 20 سالوں کی عمر کےدرمیان بچوں کے لئے سکول میں صحت کی خدمت اور نوجوانوں کے لئے مرکزِ صحت ہیں۔

یہ انتظام بلدیہ کے عوامی صحت کے کام اور جسمانی و ذہنی صحت کی بہتری اور بیماریوں سے روک تھام اور سماجی ماحول میں ایک اہم کردار اد اکرتی ہے۔ اس کام میں مشاورت، معائنے ، ٹیکے لگانے ، پیروی اور ضرورت کے مطابق دوسرے ماہر ین سے رجوع کرنا ہے۔