صحت

بوڑھے اور صحت

ناروے میں تمام بوڑھےلوگوں کو بْڑھاپے کی پنشن ملتی ہے۔ پنشن کی بنیاد ملازمت کے وقت کی آ مدنی پر ہوتی ہے۔

ناروے میں ا کثربوڑھےاپنے گھروں میں رہتے ہیں۔ کچھ کو بلدیہ سے مدد ملتی ہے۔ جیسےگھریلو نرس، گھریلو معاون یا دن کے بلدیاتی مرکزمیں شمولیت ۔ بہت سےاپنے آپ کو خود ہی یا صرف اپنے خاندان کی مدد سے ہی سنبھالتے ہیں۔

En eldre dame får medisinsk hjelp

جب کسی فرد کے لئے خود کوسنبھالنا مشکل ہو جائے تو وہ نرسنگ ہوم میں جگہ کی درخواست دے سکتا/سکتی ہے۔ لیکن 90 سالوں سے زا ئد عمر کے صرف نصف لوگ نرسنگ ہوم میں رہتے ہیں۔

جو لوگ گھریلو خدمات کا استعمال کرتے ہیں وہ ان کے لئے ذاتی حصّہ کی ادائیگی کرتے ہیں۔ خدمات کے بقایا اخراجات بلدیہ ادا کرتی ہے۔ ذاتی حصّہ کی ادائیگی مختلف بلدیات میں بہت مختلف ہے۔

جو اشخاص نرسنگ ہوم میں رہتے ہیں وہ بھی ذاتی حصّہ کی ادائیگی کرتے ہیں۔ نرسنگ ہوم میں ایک جگہ کے لئے سالانہ 000 800 کرونر کا خرچہ ہوتا ہے۔ صارف کی ذاتی حصّہ کی ادائیگی کا انحصاراس کی آمدنی پر ہے۔
Eldre person i rullestol Eldre mann på sykehjem

ضعیف افراد کو ا کثر صحت کے مخصوص مسائل ہوتے ہیں :

  • جب ہم بْوڑھے ہو جاتے ہیں توجسم زیادہ تھک جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ہمارے پٹھوں اور جوڑوں میں زیادہ درد رہتا ہو اور ہم میں پہلے کی طرح کچھ کرنےکی ہمت نہیں رہتی۔ اس سے اْداسی اور تنہائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
  • ناروے میں تقر یباً 000 100 افراد افسرد گی کا شکار ہیں۔ اس کی ایک وجہ صحت کا عمومی طورپہلے کی نسبت ابتر ہونا ہے۔ لیکن اس کی وجہ اکلاپا اور تنہائی بھی ہو سکتی ہے۔
  • بوڑھے لوگوں کی یادداشت میں کمی ہونا عام بات ہے اور بہت سے لوگو ں میں دیمینس آ جاتی ہے ۔ دیمینس ایک ایسی حالت ہے جہاں دماغ نقصان زدہ ہو جاتا ہے اور یادداشت ،جذ باتی زندگی اور سماجی کار گزاری کی اہلیت سب کو نقصان پہنچتا ہے۔
  • کْچھ لوگوں کی بْڑھاپےمیں بھْوک ختم ہو جاتی ہے۔ جس کا نتیجہ خوراک میں کمی یا غلط خوراک کےاستعمال کی صورت میں ہوتا ہے۔ اس سےجسم کا دفاعی نظام کمزورہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ آسانی سے بیماریوں اورانفیکشنز کا شکار ہو جاتے ہیں۔

حقائق

صحتِ عامہ

ناروے میں پچھلے سو سالوں میں لوگوں کی صحت کافی بہتر ہوئی ہے۔ اس کی بڑی وجہ فلاحی معاشرے نے ترقی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اچھی اور محفوظ زندگی گزارنے کے لئے بہتر مواقع مہیا کئے ہیں۔ ناروے میں لوگ اب پہلے کی نسبت لمبی زندگی گزارتے ہیں۔ بہت سے بْوڑھے لوگ پہلے سے زیادہ صحت مند ہیں۔ اس طرح لمبا عرصہ ایک اچھی اور سرگرم زندگی گزارنے کا موقع ملتا ہے