صحت

نفسیاتی صحت

نفسیاتی مسائل تمام لوگوں کوزندگی کے مختلف ادوار میں اذ یت پہنچا سکتے ہیں۔ نفسیاتی تکالیف کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ زندگی میں مشکل معاملات جیسے خاندانی مسائل یا روزگار کی مشکل صورتِحال۔ بعض اوقات نفسیاتی تکالیف بحرانوں کے بعد آ تی ہیں جیسے موت، حادثے یا جنگ کے زمانے کے تجربات و مشاہدات۔ کچھ لوگ وراثتی حوالے سے نفسیاتی تکالیف کا شکار ہوتے ہیں اور ذہنی دباؤ بھی اس کا سبب بن سکتا ہے۔

نفسیاتی صحت کے بارے میں سوچ میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آئی ہے۔ آج ناروے کے لوگوں کی ا کثر یت میں نفسیاتی بیماری کے بارے میں ایک کشادہ اور سمجھدارانہ سوچ پائی جاتی ہے ۔ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ نفسیاتی مرض کے شکارافراد کو بھی دوسر ی جسمانی بیماریوں میں مْبتلا ل افراد کی طرح محکمہ صحت سے علاج اور مدد ملنی چاہیے۔ لوگ اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ نفسیاتی بیماریوں سے صحت مند ہونا ممکن ہے۔

ہجرت کےمراحل

ایک نئے ملک میں ہجرت کرنے والے لوگوں کی اکثر یت نفسیاتی ہجرت کےعمل سے دوچار ہوتی ہے: پہلے دور میں زندگی بہترمحسوس ہوتی ہے اور نئے ملک کے بارے میں انسان کی مثبت سوچ ہوتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ انسان کو اْداسی محسوس ہونے لگتی ہے اور نئے ملک کے بارے میں کئی منفی خیالات جنم لینے لگتے ہیں۔ اس کے بعد ا کثریت کے لئے زندگی پھر معمول پہ آجائے گی۔