روزگار کی زندگی میں حقوق وفرائض
ناروے میں روزگار کی زندگی کئی قوانین اور معاہدوں سے چلائی جاتی ہے، جیسے قانون برائے تحفظ ماحول ملازمت اور چھٹیوں کا قانون۔
سیاستدان پارلیمنٹ میں قوانین بناتے ہیں اور آجرا ور ملازمین اپنی تنظیموں کی وساطت سے معاہدوں سے متفق ہوتے ہیں۔
قوانین تمام آجروں اور تمام ملازمین کے لئے ہوتے ہیں لیکن معاہدے مخصوص پیشوں والے گروہوں سے متعلق ہوتے ہیں۔
:قانونی حقوق کی مثالیں
- ناروے میں تمام ملازمین کام کے معاہدے کا حق رکھتے ہیں۔ معاہدے میں اور باتوں کے علاوہ مقرّرہ تنخواہ اور کام کے اوقات کا ا ندراج ہوتا ہے۔
- ہفتہ میں کام کے 37,5 گھنٹے ہوتے ہیں۔
- ناروے میں ملازمین سال میں کم از کم چار ہفتوں کی چھٹی کا حق رکھتے ہیں۔
- ناروے میں ملازمین ا پنی یا بچوں کی بیماری کی صورت میں مقرّرہ دنوں کی تعداد کے لئے تنخواہ کیساتھ کام سے غیرحاضری کر سکتے ہیں۔
- ملازمین بچہ کی پیدائش پر تنخواہ کیساتھ چھٹی کا حق رکھتے ہیں۔
- ملازمین تربیت کے دوران تنخواہ کا حق رکھتے ہیں۔