روزگار کی زندگی

تنظیمیں اورباہمی فیصلے

روزگار کی زندگی میں تنظیمیں

  • آجروں اورملازمین دونوں کی ا پنی ا پنی تنظیمیں ہیں۔ ملازمین کی سب سے بڑی تنظیم LO ہے ، اورآجروں کی سب سے بڑی تنظیم NHO ہے۔ تنظیموں کے اہم کاموں میں اور باتوں کے علاوہ تنخواہ اور کام کے اوقات طے کرنا ہوتا ہے۔
  • جب آجر اور ملازمین ان معاملات پر رضامند ہو جاتے ہیں تو ایک معاہدہ تشکیل دیا جاتا ہے۔ ایسے معاہدے عموماً دو سالوں کے لئے کئے جاتے ہیں اور انہیں مشترکہ معاہدے کہا جاتا ہے۔ آجر اور ملازمین دونوں معاہدے پر کاربند رہنے کے پابند ہوتےہیں۔
  • ملازمین کے مفاد کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کو ہم ٹریڈ یونین یا ملازمین کی تنظیمیں کہتے ہیں اور ناروے میں بہت سے ملازمین ایک ایسی تنظیم کے رْکن ہوتے ہیں۔
  • ارکان اس تنظیم کی رْکنیت کے لئے فیس ادا کرتے ہیں۔

روزگار کی زندگی میں شِرکت

ملازمت کی جگہ پہ اچھے ماحول کے لئے آجر اور ملازم کو مختلف معاہدوں کے لئے تعاون کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے ناروے میں روزگار کی زندگی کو کئی حوالوں سےباہمی فیصلوں اور جمہوری اندازکے مطابق چلایا جاتا ہے۔ ایک ملازم کی آواز کو سنا جاتا ہے اوراسے اپنی کام کی صورتِحال کو درست کرنے کے لئے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ ملازمین ا پنی تنظیمیوں کے ذریعے بات چیت میں حصّہ لیتے اورادارے کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔ بڑے اداروں پر کام کی جگہ پر صحت ، ماحول اور تحفظ (HMS) کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس کام کا ا نتظام اور نگہداشت ملازمین اور انتظامیہ کےایک ایک نما ئند ے کے ذمے ہوتا ہے۔

حقائق

LO مزدوروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔

NHO آجروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ مزدوروں کی ملک گیر تنظیم (LO) NHO سرمایہ کاری کے شعبے  کی مرکزی تنظیم