روزگار کی زندگی

فلاحی معاشرہ روزگارمہیا کرتا ہے

بہت سے مختلف پیشوں کےگروہوں کے تعاون سے ہی نوشک فلاحی معاشرہ ممکن ہے ۔

یہاں کچھ مثالیں ہیں:

  • اساتذہ، دفتری عملہ، صفائی کا عملہ اور سکول کے دوسرے ملازمین
  • ڈاکٹر، نرسیں، صحت کے شعبہ کے ملازمین، صفائی کا عملہ، اور ہسپتالوں اور بْوڑھوں کے مراکز میں ملازمین
  • سرکاری کارندے ، دفتری عملہ اور NAV کے دوسرے ملازمین

ناروے میں تعلیم اور صحت کی سہولت سے متعلّق کام کرنے والوں کی ا کثر یت ، سرکاری ملازمین ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ ریاست، ضلعی بلدیہ یا بلدیہ کے لئے کام کرتے ہیں۔ سرکاری ادارے بعض اوقات مختلف نوعیت کی خدمات نجی اداروں/ فرموں سے بھی خریدتے ہیں۔ اس کی ایک مثال ذاتی ڈا کٹرکے انتظام کی ہے جس میں بلدیہ اور ریاست نجی ڈاکٹروں کو ادائیگی کرتی ہیں۔

حقائق

ایک فلاحی معاشرے کو بہت سے ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے !

ناروے میں آج کام کرنے والوں کا % 30 سرکاری شعبوں میں ہے۔