روزگار کی زندگی

روزگار کی تلاش

اگر چہ ناروے میں بےروزگاری کم ہے پھر بھی خالی آسامیوں کے لئے بہت مقابلہ ہوتا ہے۔ کام ڈھونڈنے والے کو خود سرگرم رہنا پڑتا ہے ۔ حلقہ احباب اور رابطوں کو استعمال کرنا بہت اہم ہے اوریہ نظر آئےکہ آپ کام کرنا چاہتے ہیں۔ بہت سی خالی آسامیوں کی انٹرنیٹ اوراخبارات میں تشہیر ہوتی ہے۔

جب کوئی شخص ا پنی پسند کا کوئی کام دیکھے تو وہ اس کے لئے درخواست دے اور ساتھ اپنا سی وی بھی بھیجے۔ سی وی سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں، آپ نے کون سی تعلیم حاصل کی ہے اور آپ کیا کرتے رہے ہیں۔ یہ بہت اہم ہے کہ آپ ایک اچھی درخواست لکھنے کے لیے بہت وقت استعمال کریں تا کہ شايد آجرآپ کو انٹرویووکے لیے بلا ئے ۔

انٹرویو کے لئے جانے سے پہلے آپ کو اچھی طرح تیاری کرنی چاہئیے۔ ادارے کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ ہو سکتا ہے کہ نیٹ پر آپ کو فرم کے بارے میں معلومات مل جائیں یا آپ کسی ایسے فرد سے بھی پوچھ سکتے ہیں جو ادارے/ فرم کے بارے میں جانتا ہو۔

آپ مختلف سوالات کے جوابات کے بارے میں بھی سوچیں۔ آپ کے خیال میں آجرآپ سے کیا پو چھ سکتا ہے؟ آپ کیا جواب دیں گے؟

حقائق

روزگار /کام کی درخواست

: کام کی درخواست میں یہ نْکات شامل ہوتے ہیں

  • اپنا مختصر تعارف اور اس وقت کیا کر رہے ہیں
  • اپنا مختصر پسِ منظر
  • آپ اس ملازمت کے لئے کیوں موزوں ہیں

عموماً درخواست انٹرنیٹ اور ای- پوسٹ کے ذریعے بھیجی جاتی ہے۔

CV

ایک ایسی دستاویز ہے جس میں آپ کی تعلیم اور کام کے تجر بے کا مختصر ذکر ہوتا ہے۔ ایک CV میں یہ نْقات شامل ہوتے ہیں ،CV

  • شخصی معلومات
  • اہم اہلیتیں
  • تعلیم
  • تجربہ
  • اپنے بارے میں اضافی معلومات
  • حوالے

انٹرویو کے لئے ضروری باتیں

  • انٹرویو کے لئے مناسب وقت لے کر نکلنا، ادارے/فرم کا پتہ معلوم ہونا اور یہ کہ وہاں کیسے پہنچنا ہے۔
  • یہ سوچیں کہ لباس کیسا ہو اور آپ کیسا تاثر دیں گے۔
  • اچھی طرح ہاتھ ملانا اور نظر یں ملا کے بات کرنا اہم اور درست ہے۔
  • مثبت ر ویّہ، مسکراہٹ او رانٹرویو کے دوران متعلقہ افراد سے اچھا رابطہ ہونا چاہیے۔