روزگار کی زندگی

تنخواہ اور ٹیکس

ناروے میں عموماًسالانہ تنخواہ کے بارے میں بات کی جاتی ہے۔ تمام کل وقتی ملازمین کی اوسط سالانہ کْل تنخواہ / ٹیکس سمیت
کرونر ہے ۔ عورتیں مردوں کی آمدنی سےاوسطاً کچھ کم کماتی ہیں۔ Se SSB: lønn alle ansatte

عموماً ہر مہینےایک مخصوص تاریخ کو تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ اصل تنخواہ ملازم کے بینک اکاؤنٹ میں بھیج دی جاتی ہے۔ ملازم کو تنخواہ کی ایک رسید بھی ملتی ہے جس میں یہ درج ہوتا ہے کہ اس کی کل آمدنی کتنی ہے اور اس میں سے آجر نے ٹیکس کی کتنی کٹوتی کی ہے۔

آجر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملازم کواصل آمدنی کی ادائیگی سے پہلے اس کی کل آمدنی سے ٹیکس کی کٹوتی کرے ۔ آجر ٹیکس کی رقم حکّام کو منتقل کرتا ہے۔

نارویجن فلاحی نظام کا ماڈل اس بات کا مکمل محتاج ہے کہ شہری ٹیکس اور دوسر ےمحصولات کی ادائیگی کریں۔ ٹیکس اور محصولات اور باتوں کے علاوہ ہمارے فلاحی فوا ئد کو چلاتے ہیں۔
ناروے میں تمام ملازمین ا پنی بلدیات اور ریاست کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ آجر بھی بلدیہ اور ریاست کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

ملازمین کی ٹیکس کی ادائیگی کی شرح مختلف ہوتی ہے۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جتنی کسی کی زیادہ آمدنی ہو گی اس حساب سے ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہو گی۔ لیکن ایسے اخراجات کہ ہم قرضوں پر کتنا سود ادا کرتے ہیں، ہم بچے کی دیکھ بھال کے لئے کتنی ادائیگی کرتے ہیں، ہمارے کام کی جگہ تک سفر کے اخراجات کتنے ہیں، یہ بھی ہمارے ٹیکس کی شرح کے تعیّن میں شمار ہوتے ہیں۔ اوسطاً ایک ملازم اپنی کْل آمدنی کا تقر یباً 25 فیصد ٹیکس میں ادا کرتا ہے۔

حقائق

ٹیکس کارڈ

ہر کام کرنے والے کے پاس ٹیکس کارڈ ہونا چاہیے۔ آپ یہاں پر ٹیکس کارڈ طلب کر سکتےہیں۔ Skatteetaten.

تنخواہ کی رسید

جس شخص کو تنخواہ ملتی ہے اسے تنخواہ کی ایک رسید ملتی ہے۔ تنخواہ کی رسید ٹیکس کی ادائیگی کا ایک ثبوت ہے۔

کل تنخواہ / ٹیکس سمیت تنخواہ

یہ وہ تنخواہ ہے جو ٹیکس کی کٹوتی، پینشن کی ادائیگی وغیرہ سے پہلے کی ہے۔

اصل تنخواہ

یہ وہ تنخواہ ہے جو ٹیکس کی کٹوتی، پینشن کی ادائیگی وغیرہ کے بعد آپ کو ملتی ہے۔