تعلیم اورقابلیت

ناروے کا تعلیمی نظام

یہاں آپ ناروے کے تعلیمی نظام کو دیکھ سکتے ہیں :
Utdanningssystemet i Norge

حقائق

لازمی تعلیم

  • ناروے میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے تعلیم لازمی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ ناروے میں مقیم تمام بچے ابتدائی سکول کی سطح کی دس سال کی تعلیم کا حق رکھتے ہیں۔
  • بچے اس سال سکول کا آغاز کرتے ہیں جب وہ چھ سال کے ہوتے ہیں۔
  • تمام نوجوان اور بہت سے بالغ افراد ثانوی تعلیم کا حق رکھتے ہیں۔
  • سرکاری کالج اور یْونیورسٹیاں مفت ہیں۔
  • نرسری لازمی نہیں، لیکن اکثر بچے ایک سے دو سال کی عمر سے نرسری میں جاتے ہیں۔