تعلیم اورقابلیت

نرسری ایک تدریسی پیشکش ہے

Barn og voksen i barnehage

نرسری میں بچے بہت کچھ سیکھتے ہیں:

  • وہ دوسرے بچوں کے ساتھ رہنا سیکھتے ہیں۔
  • وہ دوسروں کا خیال رکھنا سیکھتے ہیں۔
  • وہ زیادہ خود مختارہو جاتے ہیں۔
  • وہ بہت سے حقائق سے با خبرہو جاتے ہیں۔
  • سکول شروع کرنے کے لئے ان کی بہتر تیاری ہوجاتی ہے۔

عملہ اس منصوبہ بندی پر بہت وقت لگاتا ہے کہ بچوں نے نرسری میں کیا سیکھنا ہے۔ جب وہ ان سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو وہ نرسر ی کے قانون اوردوسرے قواعد اور منصو بوں کو سامنے رکھتے ہیں جو حکام نے بنا رکھے ہیں۔ والد ین کو نرسری کی جانب سے نرسری کے کام کےمقاصد اور بچوں کی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع د ی جاتی ہے ۔

Utelek i barnehagen

والدین کو والد ین کی میٹنگز ( اجلاس) اور والد ین کے ساتھ انفرادی میٹنگز کی دعوت دی جاتی ہے۔ ان اجتماعات میں والدین ایک دوسرے سے شناسا ہوتے ہیں اور آپس میں بات چیت کرتے ہیں کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ زندگی کیسے ہوتی ہے۔ وہ والدین جو نارویجن نہیں بولتے وہ ان اجتماعات میں مترجم کا حق رکھتے ہیں۔

مالی انتظام

ناروے میں پارلیمنٹ ہر سال نرسی میں جگہوں کے لئے زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرتی ہے۔ والدین اس قیمت سے زیادہ ادا نہیں کریں گے۔ یہ دونوں سرکاری اور نجی ملکیّت والی نرسیوں کے لیے ہے۔ کھانے، کسی جگہ جانے اور دوسری اشیاء کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔
makspris barnehage

ایک بچےکا نرسری کا خرچہ مختلف بلدیات میں مختلف ہوتاہے۔ بعض بلدیات میں کم آمدنی والے خاندان خرچے میں کمی کی درخواست دے سکتے ہیں، لیکن دوسری بلدیات میں آمدنی سے قطع نظر سب کے لیے ایک ہی قیمت ہے ۔ بعض بلدیات میں اگرایک ہی نرسری میں کسی کے ایک سے زیادہ بچے جاتے ہوں تو انہیں رعایت دی جاتی ہے جب کہ دوسری بلدیات میں ایسا نہیں ہوتا۔

 

حقائق

نرسری

نرسری لازمی نہیں، لیکن ناروے میں تقریبا ً تمام بچے سکول شروع کرنے سے پہلے نرسری میں جاتے ہیں۔ ایک سے پانچ سال کی عمر کے تمام بچوں میں تقریبا ً نوے 90 فیصد نرسری میں جاتے ہیں جب کہ غیر ملکی پس منظر رکھنے والے بچوں کی یہ شرح پچھتر 75فیصد ہے۔