ابتدائی سکول (پرائمری )
پرائمری اور لوئر سیکنڈری سکول کے بارے میں کچھ حقائق
- ناروے میں تمام بچے پرائمری اور لوئر سیکنڈری سکول کی تعلیم کا حق رکھتے ہیں۔ بچے اس سال سکول کا آغاز کرتے ہیں جب وہ چھ سال کے ہوتے ہیں۔
- تمام بچے تعلیم سے ہم آہنگی کا حق رکھتے ہیں اورجن بچوں کو اضافی مدد کی ضرورت ہو انہیں وہ ملتی ہے۔
- پرائمری حصّے میں بچوں کی زبانی یا تحریری جانچ کی جاتی ہے لیکن درجات نہیں دئے جاتے۔
- لوئر سیکنڈری حصّے میں بچوں کو تمام مضامین میں درجات دئے جاتے ہیں یہ درجات 1 تا 6 ہوتے ہیں 1 سب سے کم اور 6 سب سے بہتردرجہ ہے۔
- تمام بچے ابتدائی سکول میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اگلی جماعت میں کر دیئے جاتے ہیں۔ اس کا بچے کے سکول کے درجات سے کوئی واسطہ نہیں۔ کوئی بچہ ایک ہی کلاس میں دو سال نہیں جاتا۔
- ابتدائی سکول سارے ملک میں ایک جیسا منظّم کیا جاتاہے۔ مثلاً ہر سال سب کے لیے سکول کے 190 دن ہی ہوتےہیں، لیکن ہر بلدیہ میں سکولوں کی تعطیلات اورچھْٹیوں کا فیصلہ منتخب سیاستدان کرتے ہیں۔
- تمام طلباء کو ایک ہی تعلیمی منصوبہ کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔ پارلیمنٹ میں منتخب نمائندے یہ تعلیمی منصوبے تیار کرتے ہیں۔ بچے کسی بھی بلدیہ میں رہتے ہوں انہیں ایک جیسی ہی تعلیم ملتی ہے۔
- سرکاری ابتدائی سکولوں کےعلاوہ کچھ پرائیویٹ سکول بھی ہیں۔ ناروے میں تقریباً صرف 2,5 فیصد بچےہی پرائیویٹ / نجی سکولوں میں جاتے ہیں۔
مساوی تعلیم / سکول
تعلیمی و تدریسی قانون کے مطابق تمام بچے اپنی اہلیتوں اور توقعات سے قطع نظر جس سکول میں وہ جاتے ہوں وہاں تعلیمی ہم آہنگی کا حق رکھتے ہیں ۔ اس سیاسی اصول کو مساوی سکول کہا جاتا ہے۔ مساوی سکول کا مطلب ہے کہ سارے ملک میں تمام طلباء کو ایک ہی تعلیمی منصوبہ کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔
ابتدائی سکول کی مالی مدد
ابتدائی سکول طلباء اور والدین کے لئے مفت ہے۔ طلباء کو درسی کتابیں سکول سے ملتی ہیں اور انہیں لکھنے کے لئے کاپیاں اور پنسلیں وغیرہ بھی ملتی ہیں۔
یہ سب سرکاری اخراجات سے ہوتا ہے۔ سب سے زیادہ اخراجات اساتذہ کی تنخواہوں، سکول کی عمارتوں کی تعمیر اوران عمارتوں کےانتظام پر آتے ہیں۔
نجی سکولوں میں خاندان سکولوں کےاخراجات ادا کرتے ہیں۔ تاہم وہ اپنے ذاتی حصّے کی ادائیگی ہی کرتے ہیں جب کہ سکول میں جگہ کے پْورے اخراجات ریاست ادا کرتی ہے۔