گھر کے ساتھ تعاون
اپنے بچوں کی پرورش والدین کی ذمّہ داری ہے۔ سکول والدین کے ساتھ تعاون اوراس کام میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ بچوں کے سکول میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا انحصار سکول اور گھر کے تعاون پر ہے۔
یہ بہت اہم ہے کہ طالب علم، والدین اور اساتذہ باہم بات چیت کریں۔ انہیں پڑھائی اور سکول میں طالب علم کی صورتِحال کے بارے میں بات چیت کرنی چاہیے۔ سال میں کم از کم دو مرتبہ ایسی بات چیت ہونی چاہیے۔
یہ اہم ہے کہ والدین سکول سے ملنے والی تمام اطلاعات کو پڑھیں اور اور ان پرعمل کریں۔ بچوں کو گھر کے کا م کی اور / یا مخصوص منصوبوں کی اطلاع دی جاتی ہے۔ ان منصوبوں میں کلاس کے مختلف مضامین کی پڑھائی کے بارے میں معلومات ہوتی ہیں۔ ان منصوبوں میں ہی والدین اور سرپرستوں کے لیے دوسری اہم معلومات بھی ہوتی ہیں۔ اگر کسی بات کی وضاحت کی ضرورت ہو تو والدین سکول کے ا ساتذہ یا دوسرے عملہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ عام ہے کہ والد ین ،ا ساتذہ اور دوسرے والد ین سے ملتے ہیں۔ وہ آپس میں کلاس اور کلاس کے ماحول اور منصو بوں اور سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔ ہر سال کم از کم دو مرتبہ ایسے اجتماعات ہوتے ہیں۔ ایسے اجتماعات میں دوسرے والد ین کے ساتھ شناسا ہونا بھی اچھی بات ہے۔