تعلیم اورقابلیت

بالغ اور تعلیم

حقائق

بالغوں کا ابتدائی سکول کی تعلیم کا حق

جو بالغ افراد ابتدائی سکول کی تعلیم حاصل کرنا چاہیں وہ اس کا حق رکھتے ہیں۔ تعلیم مفت ہے۔ بلدیہ اس بارے میں مزید معلومات دے سکتی ہے۔

بالغوں کا ثانوی تعلیم کا حق

جو بالغ افراد ابتدائی سکول کی تعلیم حاصل کر چکے ہوں لیکن ثانوی تعلیم مکمل نہ کی ہو وہ ثانوی تعلیم کا حق رکھتے ہیں۔ اس کی ذمہ دار ضلعی بلدیہ ہے۔

غیر ملکی تعلیم کی منظوری

اگر آپ نے ناروے سے باہر کوئی پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کی ہے مگر اس کی سنَد نہیں رکھتے تو آپ پیشے کا ٹیسٹ/امتحان کے ذریعے اپنی قابلیت دکھا سکتے ہیں۔ پیشے کا ٹیسٹ/امتحان ثانوی سکول کی سطح کا جائزہ لینے اور اسے تسلیم کرنے کا ایک طریقہ ہے ،لیکن ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے کسی پیشہ کی تربیت سکول میں گئے بغیر بھی حاصل کر لی ہو۔ اس بارے میں مزید معلومات اس نیٹ صفحہ پر د یکھ www.nokut.no سکتے ہیں۔