تمام لوگ روزگارمیں

تمام لوگ روزگارمیں

یہ ایک نصب العین ہے کہ تمام لوگ روزگار میں ہوں ۔ ناروے میں بے روزگاری نسبتًا کم ہے ۔ آپ بے روزگاری کے بارے میں مزید سٹیٹسٹک سنٹرل بیورو کے اس صفحہ پر پڑھ سکتے ہیں، Arbeidsledighet

نارویجن ریاست ہرسال بہت زیادہ وسائل ایسی تدابیر پر استعمال کرتی ہے جن سے روزگار میں اضافہ اوراستحکام ہو۔ یہاں ایسی کچھ تدابیر کی مثالیں ہیں:

  • ریاست ایسے کاروباروں/کمپنیوں کی معاشی مدد کرتی ہے جو کسی وقت مشکل حالات کا شکار ہوں تا کہ کمپنی کا خاتمہ یا ملازمین کی تعداد میں کمی نہ کرنی پڑے۔
  • سرکاری حْکّام لوگوں کی آمدنی پر تنخواہوں سے متعلق مذاکرات اور شرح سود کی حکمتِ عملی سےاثر ا نداز ہو سکتے ہیں۔
  • ریاست کمپنیوں کے اخراجات اورٹیکس میں کمی کرسکتی ہے۔
  • حْکّام سرکاری شعبے میں روزگارپر ملازمین کی تعداد میں اضافہ یا کمی کر کےاثر انداز ہو سکتے ہیں۔ آج اس شعبے میں تقر یباً 000 750 افراد ملازم ہیں۔
  • کام کے اوقات میں کمی یا پنشن کی عمرکو کم کیا جا سکتا ہے۔

NAV ناو

حکّام NAV ناو کے ذریعے روزگار کی منڈی کے مختلف کورسوں پربہت پیسے خرچ کرتے ہیں۔ ایسے کورسزمیں افراد کی روزگارکے امکانات میں اضافےکی تربیت کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے کورسز میں شریک افراد کو بےروزگاری الاؤنس یا انفرادی مدد دی جاتی ہے۔
NAVناو تنخواہ کی ادائیگی میں بھی حصّہ ادا کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ آجر کے ساتھ ایک خاص عرصہ تنخواہ کی ادائیگی میں حصّہ دار ہوتاہے جب یہ ممکن ہو کہ کسی کام ڈھونڈنے والے کو مستقل یا عارضی ملازمت میں رکھا جائے گا۔

۔ (IA-avtalen) NAV ناو کئی آجروں کے ساتھ ملازمت میں شمولیت کا معاہدہ بھی کرتا ہے
ایسے معاہدے کا مقصد یہ ہے کہ

  • حکام اور آجرطو یل عرصہ بیمار رہنے والے فرد کے لئے دوبارہ روزگار میں آنا آسان بنا سکیں۔
  • حکام اور آجرایسی صورت نکالیں کہ معذور افراد آسانی سے روزگار میں شامل ہو سکیں۔
  • یا بڑی عمر کے ملازمین زیادہ عمر تک روزگار میں رہ سکیں۔

ناروے میں نئے آنے والے تمام پناہ گزینوں کو ا پنی بلدیہ سے تعارفی پروگرام کی پیش کش ہوتی ہے۔ تعارفی پروگرام میں شریک افراد کو نوشک زبان اور معاشرے کے علم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ پروگرام کے دوران بہت سے افراد مختلف اداروں/ کمپنیوں میں زبان کی مشق یا روزگار کی مشق میں حصّہ لیتے ہیں۔ تعارفی پروگرام کا مقصد اس میں شامل افراد کو روزگار یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کےاہل بنانا ہے۔ تعارفی پروگرام عموماً کل وقتی دو سال کا ہوتا ہے اور شرکاء کو اس میں شرکت کے لیےتعارفی مالی مد د ملتی ہے۔

وہ اشخاص جو طویل عرصہ بے روزگار رہیں اور جو معاشی سماجی مدد کے محتاج ہوں انہیں NAV ناو کی جانب سےکسی قابلیت کےتربیّتی پروگرام میں شرکت کی پیش کش ہو سکتی ہے۔ تربیتی پروگرام میں شریک ہرکسی کواس کی اہلیت کے مطابق تربیّت اور کام کی مشق یوں کرائی جاتی ہے کہ وہ آسانی سے روزگار میں آ سکے۔ تربیّتی پروگرام عمومًا ایک سال کا کْل وقتی ہوتا ہے اور شرکاء کواس میں شرکت کے لئے تربیّتی مالی مد د ملتی ہے۔

ایسےاداروں/کمپنیوں کو ایسے کورسزکرانے کے لئے مالی مدد ملتی ہے جن میں ایسے ملازمین کے لئے جنہیں پڑھنے، لکھنے، بولنے،ریاضی ، ڈاٹا اور نوشک یا سامسک زبان کی مزید تربیّت کی ضرورت ہو ۔ اس طرح ملازمین کی اپنے روزگار بحال رکھنے کی اور دوسرے کام ڈھونڈنے کی تربیّت ہو جاتی ہے ۔