ناروے کی لیبر مارکیٹ
وڈیو دیکھیں
ناروے کی لیبر مارکیٹ
ڈیڑھ سو سال پہلے ناروے کے اہم ترین کاروباری شعبے زراعت، جنگلات اور ماہی گیری تھے۔ تب سے اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے۔ انیسویں صدی کے اواخر میں فیکٹریاں تعمیر کی گئیں اور بہت سے لوگ شہروں میں منتقل ہو کر صنعتوں میں کام کرنے لگ گئے۔ بیسویں صدی کے پہلے نصف میں صنعتوں میں بہت سی نئی نوکریاں مہیا ہوئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے نارویجن امریکا جا کر آباد ہو گئے۔
1950 میں 20 فیصد سے زیادہ آبادی کا پیشہ زراعت تھا۔ آج یہ شرح گر کر 3 فیصد سے کم ہو چکی ہے۔ پھر بھی ناروے میں پہلے کی نسبت زیادہ خوراک پیدا کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ بڑی حد تک یہ ہے کہ آج کے زمانے میں زراعت مشینوں کی مدد سے ہوتی ہے جو خوراک کی پیداوار کو آسان اور زیادہ مؤثر بنا دیتی ہیں۔
1960 کی دہائی کے اواخر میں بحیرۂ شمالی میں تیل کی دریافت کے بعد تیل اور گیس کی پیداوار ناروے کی صنعتوں کا اہم حصہ بن گئی۔ تیل اور گیس نارویجن معیشت کے لیے بہت اہم رہے ہیں۔ یہ اب بھی ناروےکے لیے بہت اہم ہیں اگرچہ آب و ہوا کے مسائل کی وجہ سے روزگار کے مقامات کو "گرین" بنانے کو بھی اہمیت دی جائے گی۔
پچھلے تیس سالوں میں ناروے کی لیبر مارکیٹ میں پھر سے بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔ ایک تبدیلی یہ ہے کہ صنعتوں میں کام کرنے والوں کی تعداد میں بہت کمی آئی ہے۔ آج زیادہ تر ملازمتیں سروس کے پیشوں میں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ناروے میں ملازمت کے خواہشمندوں کو دکانوں، نظام صحت، سکول اور بارنے ہاگے یا افراد کی ٹرانسپورٹ وغیرہ میں کام ملنے کے اچھے امکانات ہیں۔ بہت سے لوگوں کو ان پیشوں میں بھی کام مل سکتا ہے جو نئی انفارمیشن ٹیکنالوجی بنانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
آپس میں بات کریں
- اس ٹیبل سے کیا پتہ چلتا ہے؟
- آپ جن ملکوں سے واقف ہیں، وہاں مختلف کاروباری شعبوں میں لوگوں کی تعداد کیا ہے؟
- آپ کو کن پیشوں میں ملازمت ملنے کا امکان ہے؟
درست جواب چنیں
تیل اور گیس کی پیداوار ناروے کی صنعتوں کا اہم حصہ کب بنی؟
درست جواب چنیں
ناروے میں آج سب سے زیادہ ملازمتیں کس شعبے میں ہیں؟
درست جواب چنیں
اب سے 150 سال پہلے ناروے میں کونسے شعبے زیادہ اہم تھے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست تصویر چنیں
آج ہمیں سب سے زیادہ ملازمتیں سروس کے پیشوں میں ملتی ہیں۔ کونسی تصویریں سروس کے پیشے دکھاتی ہیں؟ کئی جواب ممکن ہیں۔