سیاست میں حصہ لینا
وڈیو دیکھیں
سیاست میں حصہ لینا
ایک جمہوریت میں رہنے والے سب لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ جمہوریت کامیاب رہے۔ یہ اہم ہے کہ ملکی باشندے فعال رہیں اور آگاہ رہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ یہ بھی اہم ہے کہ سب لوگوں کو اپنی آراء رکھنے کا موقع حاصل ہو اور وہ ان کا اظہار کرتے ہوں۔
نوجوان نارویجن پہلے کی نسبت اب سیاست میں زیادہ فعال ہیں۔ 2007 سے 2011 کے درمیان انتخابات میں ووٹ دینے والے نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور تب سے یہ شرح بلند چلی آ رہی ہے۔ نوجوانوں کی سیاسی تنظیموں کے ارکان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مختلف تنظیموں کا رکن بننے سے لوگ مختلف جمہوری عملوں کا علم اور مشق حاصل کرتے ہیں جیسے تبادلۂ خیال، بورڈ کا کام، انتخابات اور ووٹنگ کے عمل۔
غیر رسمی سیاسی سرگرمی:
دستخطوں کی مہم، مظاہرے اور سوشل میڈیا پر تبادلۂ خیال
رسمی سیاسی سرگرمی:
سیاسی پارٹی میں مدعے پیش کرنا یا انتخابی مہم میں حصہ لینا
آپس میں بات کریں
- سیاست کیا ہوتی ہے؟
- آپ کو جن ملکوں کے بارے میں زیادہ علم ہے، کیا وہاں لوگوں کا سیاست میں حصہ لینا عام ہے؟
- کیا آپ کے خیال میں سیاست میں حصہ لینا اہم ہے؟ یہ کیوں اہم ہے یا کیوں اہم نہیں ہے؟
- کیا سیاست میں حصہ لینے کے لیے ہمارا کسی سیاسی پارٹی یا تنظیم کا رکن ہونا ضروری ہے؟
- سیاست میں حصہ لینے اور معاشرے سے وابستگی کے احساس کے درمیان تعلق پر بات کریں۔
- آپ اپنے رہائشی علاقے میں کس طرح سیاست میں حصہ لے سکتے ہیں؟
کاری: اب کئی سیاستدان شہر کے گرد سڑکوں پر ٹول ˏرنگ بنانا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ بہت برا ہو گا۔
ماریئے: برا ہو گا؟ نہیں، میں آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتی۔ لوگ گاڑیوں کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں اور گاڑیاں آلودگی پھیلاتی ہیں۔
کاری: تو پھر ہم کیا کریں؟ ہمیں بارنے ہاگے بھی جانا ہوتا ہے، کام پر بھی اور شاپنگ کے لیے بھی!
ماریئے: ہاں، لیکن جب بلدیہ کو ٹول کے پیسے ملیں گے تو ضرور بس سروس بہتر ہو جائے گی۔
کاری: پھر بھی گاڑی کی نسبت بس میں سفر بہت زیادہ وقت لیتا ہے! اور بھلا میں دوسروں کے لیے بس سروس کے پیسے کیوں دوں؟
ماریئے: اس لیے کہ صاف ہوا سب لوگوں کے لیے اچھی ہے!
- کاری اور ماریئے کی گفتگو پر بات چیت کریں۔
- کاری اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کے لیے کیا کر سکتی ہے؟
- ماریئے اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کے لیے کیا کر سکتی ہے؟
- کیا ہم ٹول ˏرنگ اور ماحول کے تحفظ کے علاوہ دوسرے معاملات میں بھی مقامی سطح پر حصہ لے سکتے ہیں؟
جملہ مکمل کریں
یہ اہم ہے کہ ایک جمہوریت میں رہنے والے لوگ ۔۔۔
جملہ مکمل کریں
نوجوان نارویجن ۔۔۔
درست جواب چنیں
غیر رسمی سیاسی سرگرمی کی مثالیں کیا ہیں؟
درست جواب چنیں
سیاسی تنظیموں میں رکنیت کے ذریعے انسان کو عام طور پر کن چیزوں کا علم حاصل ہوتا ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟