انسانی حقوق

Lærerinnhold

Tips til undervisningen

Læreren må sjekke hvilket forhold deltakerne har til FN og menneskerettigheter.

Hvilke menneskerettigheter kjenner deltakerne til? Om det passer, diskuter deltakernes hjemland og menneskerettigheter.

Tips til undervisninga

Læraren må finne ut kva deltakarane veit og tenkjer om FN og menneskerettane.

Kva for menneskerettar kjenner deltakarane til? Om det passar, diskuter menneskerettar og heimlanda til deltakarane.

Læreplan

Grunnleggende ferdigheter

Digitale ferdigheter
Muntlige ferdigheter

Tverrfaglige tema

Demokrati og medborgerskap

Læreplan i samfunnskunnskap for voksne innvandrere etter integreringsloven

samtale om menneskerettigheter som ytringsfrihet og vern mot diskriminering

Kjerneelement

Demokratiforståelse og deltakelse

Læringsaktivitet

Muntlig aktivitet

انسانی حقوق

Illustrasjonsfoto.
GettyImages

سب انسانوں کو انسانی حقوق حاصل ہیں۔ یہ حقوق ہمیں اس لیے حاصل ہیں کہ ہم انسان ہیں - اس لیے نہیں کہ ہم دنیا کے کسی خاص حصے میں رہتے ہیں یا کسی خاص مذہب یا نسلی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ انسانی حقوق عالمگیر ہیں۔

1948 میں اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ یعنی ڈیکلیریشن منظور کیا۔ اقوام متحدہ کے تمام 193 ارکان نے اس اعلامیے کو تسلیم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیے کے بہت سے حصے نارویجن قوانین میں شامل ہیں۔

انسانی حقوق کا اعلامیہ قرار دیتا ہے کہ

  • تمام انسان بحیثیت انسان برابر قدر اور برابر انسانی حقوق کے ساتھ آزاد پیدا ہوئے ہیں
  • صنف، مذہب، نسل، سیاسی نظریے، قومیت وغیرہ سے قطع نظر تمام انسان ایک جیسے انسانی حقوق رکھتے ہیں
  • تمام انسانوں کو آزادی اور ذاتی حفاظت کا حق حاصل ہے
  • ایذا رسانی کی تمام صورتیں ممنوع ہیں
  • تمام انسانوں کو قانون کا تحفظ حاصل ہو گا
  • تمام انسانوں کو آزادانہ، خفیہ انتخابات میں ووٹ دینے کے ذریعے اپنے ملک کی سیاسی صورتحال پر اثر انداز ہونے کا حق حاصل ہے

آپس میں بات کریں

  • کیا آپ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ڈیکلیریشن یا اعلامیے سے واقف ہیں؟
  • کیا آپ کے خیال میں انسانی حقوق کا اعلامیہ دنیا میں مختلف جگہوں کے حالات زندگی کے لیے اہم ہے؟
  • کیا دنیا کے سبھی ممالک انسانی حقوق کے اعلامیے کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں؟

درست جواب چنیں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ کب منظور ہوا؟

درست جواب چنیں

انسانی حقوق کن لوگوں کے لیے ہیں؟

درست جواب چنیں

ان میں سے کونسا بیان ایک انسانی حق نہیں ہے؟

درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں

یہ جملے پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟

ہم کہتے ہیں کہ انسانی حقوق عالمگیر ہیں۔
ہم کہتے ہیں کہ انسانی حقوق نامکمل ہیں۔
ہم کہتے ہیں کہ انسانی حقوق کبھی نہیں بدلتے۔

درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں

یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ 1948 میں منظور ہوا۔
تمام انسانوں کو برابر انسانی حقوق حاصل ہیں۔
انسانی حقوق کی رو سے بعض حالات میں ایذا رسانی قانونی ہو سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیے کے بہت سے حصے نارویجن قوانین میں شامل ہیں۔
انسانی حقوق کی رو سے ضروری ہے کہ انتخابات کھلے ہوں اور لوگوں کو بتانا ہوگا کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا ہے۔