انتخابات اور سیاسی پارٹیاں
انتخابات اور سیاسی پارٹیاں
ناروے میں ہر دوسرے سال سیاسی انتخابات ہوتے ہیں۔ چار سالوں کے دوران ایک بار نارویجن پارلیمنٹ کے انتخابات اور ایک بار مقامی انتخابات (کاؤنٹی کاؤنسلز اور میونسپل کاؤنسلز کے انتخابات) ہوتے ہیں۔
سیاسی پارٹیاں اپنی کانفرنسوں میں اپنا پروگرام منظور کرتی ہیں۔ پروگرام میں لکھا جاتا ہے کہ پارٹیاں اگلے چار سالوں میں یعنی آنے والے انتخابی عرصے میں کن معاملات میں کام کرنا چاہتی ہیں۔
ناروے میں انتخابات خفیہ ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں دوسروں کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم نے کس پارٹی کو ووٹ دیا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی خاندان کے لوگ مختلف پارٹیوں کو ووٹ دیتے ہیں۔ اس بارے میں اپنی خودمختارانہ رائے رکھنا اہم ہے کہ ہم کس پارٹی کے حامی ہیں۔
ووٹ کا حق
- ناروے میں ووٹ کا حق 18 سال کی عمر سے ملتا ہے۔
- نارویجن پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹ دینے کے لیے ناروے کا شہری ہونا ضروری ہے۔
- کاؤنٹی کاؤنسلز اور میونسپل کاؤنسلز کے انتخابات میں ووٹ دینے کے لیے ضروری ہے کہ انسان پچھلے تین سالوں سے ناروے میں رہتا ہو۔
- سب نارویجن مردوں کو ووٹ کا حق 1898 میں ملا جبکہ سب نارویجن عورتوں کو ووٹ کا حق 1913 میں ملا۔
سیاسی پارٹیاں
ناروے میں تقریباً بیس مختلف سیاسی پارٹیاں ہیں لہذا انتخابات کے موقع پر لوگ بہت سی پارٹیوں کے امیدواروں میں سے چناؤ کر سکتے ہیں۔
ہم بڑی پارٹیوں کو "سوشلسٹ" سے لے کر "کنزرویٹیو" تک کے پیمانے پر تقسیم کر سکتے ہیں، اس طرح:
آپس میں بات کریں
- آپ جن ممالک سے واقف ہیں، وہاں سیاسی انتخابات کیسے ہوتے ہیں؟
- کیا آپ کے خیال میں سیاسی انتخابات میں ووٹ دینا اہم ہے؟ یہ کیوں اہم ہے؟ یا کیوں اہم نہیں ہے؟
- آپ ناروے کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے متعلق کیا جانتے ہیں؟
- آپ سیاسی پارٹیوں اور ان کے مؤقف کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
- ناروے کے/کی وزیر اعظم کا کیا نام ہے؟ ان کا تعلق کس سیاسی پارٹی سے ہے؟
درست جواب چنیں
ناروے میں کتنا اکثر سیاسی انتخابات ہوتے ہیں؟
درست جواب چنیں
اس کا کیا مطلب ہے کہ ناروے میں انتخابات رازدارانہ ہوتے ہیں؟
درست جواب چنیں
ناروے میں کتنی سیاسی پارٹیاں ہیں؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
تصویر پر کلک کریں
اس دائرے پر کلک کریں جس میں کنزرویٹیو پارٹیاں ہیں۔
تصویر پر کلک کریں
اس دائرے پر کلک کریں جس میں سوشلسٹ پارٹیاں ہیں۔