روزگار کے راستے

Lærerinnhold

Tips til undervisningen

Det er vanlig å starte arbeidslivet sitt i Norge med vikariater, engasjementer, småjobber, osv.

Det er viktig å snakke om hva nettverk har å si, både for det sosiale sin del, men også for å få jobb. Diskuter hvordan man kan få flere mennesker i nettverket sitt. Fungerer dette på ulike måter i Norge og i deltakernes hjemland?

Tips til undervisninga

Det er vanleg å starte arbeidslivet sitt i Noreg med vikariat, engasjement, småjobbar osv.

Det er viktig å snakke om kva nettverk har å seie, både for det sosiale sin del, men òg for å få jobb. Diskuter korleis ein kan få fleire menneske i nettverket sitt. Fungerer dette på ulike måtar i Noreg og i heimlanda til deltakarane?

Læreplan

Grunnleggende ferdigheter

Digitale ferdigheter
Muntlige ferdigheter

Tverrfaglige tema

Demokrati og medborgerskap

Læreplan i samfunnskunnskap for voksne innvandrere etter integreringsloven

bruke kunnskap om arbeidslivet til å ta hensiktsmessige valg knyttet til opplæring, utdanning og arbeid

Kjerneelement

Individ og fellesskap

Læringsaktivitet

Muntlig aktivitet

روزگار کے راستے

Et nærbilde av en manns hender som skriver på en PC. På PC-en ser vi en CV. Mannen søker jobber. Foto
GettyImages

ناروے میں ملازمت تلاش کرتے ہوئے آپ کو کئی مواقع حاصل ہوتے ہیں:

  • اپنا نیٹ ورک استعمال کرنا
  • انٹرنیٹ: nav.no اور finn.no
  • عارضی ملازمت دلانے والی ایجنسیاں

بہت سے آجر ریفرنسز یعنی حوالوں کو اہمیت دیتے ہیں۔ وہ پچھلے آجروں سے پوچھتے ہیں کہ ایک امیدوار ان کے پاس کام کرتے ہوئے کیسا تھا۔ پچھلا باس یا ساتھی کارکن آپ کے لیے اچھے حوالے مہیا کر سکتا ہے۔

ناروے میں پہلی ملازمت حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ انسان کے پاس حوالے نہیں ہوتے یا اس کا نیٹ ورک چھوٹا ہوتا ہے۔ اس لیے کسی ادارے میں کچھ عرصہ تجربہ دلانے والی ملازمت کرنا، کچھ کورس وغیرہ کرنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ تجربہ دلانے والی ملازمت اور مختلف چھوٹی ملازمتوں سے انسان اپنا نیٹ ورک بڑھا سکتا ہے اور حوالے حاصل کر سکتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ناروے میں ساٹھ سے اسّی فیصد ملازمتیں مشتہر نہیں کی جاتیں بلکہ لوگوں کو یہ ملازمتیں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے مل جاتی ہیں۔ نیٹ ورک سے مراد وہ سب لوگ ہیں جنہیں ہم جانتے ہوں، جن سے ملتے ہوں اور جن سے رابطے میں ہوں۔ ہمارے نیٹ ورک میں اہلخانہ، رشتہ دار، دوست، واقف، ساتھی کارکن، ہمسایے، اساتذہ اور کیس آفیسرز شامل ہو سکتے ہیں۔

آپس میں بات کریں

  • آپ کے وطن میں ملازمت حاصل کرنے کا عام طریقہ کیا ہے؟
  • ناروے میں ملازمت حاصل کرنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں بات کریں۔
  • ناروے آنے سے پہلے آپ کے نیٹ ورک میں کون کون تھا؟ اب آپ کے نیٹ ورک میں کون کون ہے؟
  • کیا آپ کو ناروے میں اپنا نیٹ ورک بڑھانے کی ضرورت ہے؟ آپ یہ کیسے ممکن بنائیں گے؟

درست جواب چنیں

ریفرنس یا حوالہ کیا ہوتا ہے؟

درست جواب چنیں

نیٹ ورک کیا ہوتا ہے؟

درست جواب چنیں

کیا ناروے میں خالی اسامیاں مشتہر کرنا عام ہے؟

درست جواب چنیں

ملازمت تلاش کرتے ہوئے لوگ عام طور پر کونسی ویب سائیٹس دیکھتے ہیں؟

finn.no اور regjeringen.no
nav.no اور finn.no
nav.no اور stortinget.no

درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔

یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟

ملازمت تلاش کرتے ہوئے انسان کو اپنا نیٹ ورک استعمال کرنا چاہیے۔
خالی اسامیوں کے اشتہار nav.no اور finn.no پر مل سکتے ہیں۔
ریفرنس (حوالہ) کوئی رشتہ دار ہوتا ہے جو یہ بتاتا ہے کہ آپ کن چیزوں میں اچھے ہیں۔
تجربہ حاصل کرنے کی خاطر کام کے اداروں میں تجربہ دلانے والی ملازمت کرنے کا مشورہ نہیں دیا جاتا۔
بہت سی اسامیاں کبھی مشتہر نہیں کی جاتیں۔