بچوں اور نوعمر افراد کے حقوق
بچوں اور نوعمر افراد کے حقوق
بچوں اور نوعمر افراد کے حقوق
ناروے میں بچوں کا قانون کہلانے والا ایک قانون موجود ہے۔ یہ 18 سال سے چھوٹے بچوں اور نوعمر افراد سے تعلق رکھتا ہے اور یہ بچوں کے حوالے سے والدین کے فرائض اور والدین پر بچوں کے حقوق کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔
یہاں بچوں کے قانون کے کچھ اہم نقاط دیے جا رہے ہیں:
- جب ایک بچہ پیدا ہو تو نیشنل رجسٹری کو اطلاع بھیجی جاتی ہے۔ اس میں یہ بتانا ضروری ہوتا ہے کہ بچے کے ماں باپ کون ہیں اور آیا ماں باپ اکٹھے رہتے ہیں۔
- اصولی طور پر بچوں کی اولّین ذمہ داری والدین پر ہوتی ہے اور بچوں کا حق ہے کہ والدین ان کی نگہداشت کریں اور خیال رکھیں۔
- والدین کو یقینی بنانا ہو گا کہ بچے کے 18 سال کا ہو جانے تک اسے خوراک، کپڑے اور وہ دوسری چیزیں مہیا ہوں جو ایک اچھی زندگی کے لیے ضروری ہیں۔
- والدین کا فرض ہے کہ وہ بچوں کی اچھی پرورش کریں اور ہمیشہ بچوں کے مفادات اور ضروریات کو ذہن میں رکھیں۔ بچوں کا قانون پرورش میں تشدّد کے استعمال سے منع کرتا ہے۔
- والدین یہ خیال رکھنے کے ذمہ دار ہیں کہ بچے پرائمری اور ہائی سکول کی لازمی تعلیم حاصل کریں اور وہ یہ یقینی بنائیں گے کہ بچوں کو ان کی صلاحیتوں اور دلچسپیوں کے لحاظ سے موزوں تعلیم ملے۔
- بچوں کو ماں اور باپ دونوں کے ساتھ وقت گزارنے کا حق حاصل ہے، چاہے والدین الگ الگ رہتے ہوں۔
- جب بچہ خود فیصلے نہ کر سکتا ہو تو بچے کے لیے فیصلے کرنا والدین کا فرض بھی ہے اور حق بھی ہے۔ جوں جوں بچہ بڑا ہو، والدین بچے کی اپنی رائے کو زیادہ اہمیت دیتے جائیں گے۔ ایک 7 سالہ بچے کو اپنے ذاتی معاملات میں اپنی رائے بتانے کا حق حاصل ہے، اس سے پہلے کہ والدین ان معاملات میں اس کے لیے فیصلہ کریں۔ قانون کہتا ہے کہ جب بچہ 12 سال کا ہو جائے تو اس کی رائے کو بہت اہمیت دی جائے گی۔
- جب بچہ 15 سال کا ہو جائے تو اسے تعلیم کے معاملات میں اور تنظیموں میں شمولیت یا تنظیمیں چھوڑنے کے فیصلے خود کرنے کا حق حاصل ہے۔
- ناروے میں قانوناً بالغ ہونے کی عمر 18 سال ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس عمر میں انسان قانونی معاہدے کرنے اور اپنے مالی معاملات پر اختیار رکھنے کے قابل ہوجاتا ہے۔ اب والدین پر ذمہ داری نہیں رہتی۔
آپس میں بات کریں
- ان تصویروں پر بات کریں۔ ان کا بچوں کے قانون سے کیا تعلق ہے؟
- آپ کو جن دوسرے ملکوں کا علم ہے، کیا وہاں بچوں کے تحفظ کا الگ قانون موجود ہے؟
- والدین کے لیے اس کا کیا مطلب ہے کہ بچوں کا قانون موجود ہے؟
- ایک بچے کی اچھی زندگی کے لیے کیا ضروری ہے؟
- جب ایک 15 سالہ بچے کو اپر سیکنڈری تعلیم کا انتخاب کرنا ہو تو والدین کا کردار کیا ہونا چاہیے؟
- آپ کی رائے میں بچوں کے قانون کا کونسا اصول سب سے اہم ہے؟
درست جواب چنیں
بچوں کے قانون کا تعلق کس سے ہے؟
درست جواب چنیں
بچوں کے قانون میں پرورش کے لیے تشدّد کے متعلق کیا لکھا ہے؟
درست جواب چنیں
یہ خیال رکھنا کس کی ذمہ داری ہے کہ بچے پرائمری اور ہائی سکول کی تعلیم حاصل کریں؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟