شادی اور خاندان
وڈیو دیکھیں
شادی اور خاندان
شادی اور خاندان
- اکٹھے رہنے والے جوڑوں میں سے 30 فیصد بغیر شادی کیے اکٹھے رہتے ہیں۔ اکٹھے رہنے والے جوڑوں میں سے 70 فیصد شادی کے رشتے میں منسلک ہیں۔
- مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے پہلی شادی کی اوسط عمر تیس اور چالیس سال کے درمیان ہے۔
- ناروے میں ہر سال 50 ہزار سے کچھ زیادہ بچے پیدا ہوتے ہیں۔
- ناروے میں فی عورت بچوں کی اوسط تعداد تقریباً 1.4 ہے (2023 میں)۔
ماخذ: SSB
خاندانوں کی مختلف قسمیں
اکثر لوگ ایک خاندان کا حصہ ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ رہتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اکیلے رہتے ہیں۔ اکثر اکیلے رہنے والوں کا بھی خاندان ہوتا ہے لیکن شاید ان کا خاندان کسی اور عمارت، کسی اور شہر یا کسی اور ملک میں رہتا ہو۔
افرادˏخانہ (ہاؤس ہولڈ) سے مراد وہ لوگ ہیں جو ایک ہی گھر میں رہتے ہوں اور جن کے مالی معاملات مشترک ہوں۔ ایک گھر میں ایک فرد یا ایک سے زیادہ افراد ہو سکتے ہیں۔ ناروے میں ایک گھر میں اوسطاً دو سے ذرا زیادہ افرادˏخانہ ہوتے ہیں۔
یہاں کچھ مثالیں ہیں کہ ناروے میں افرادˏخانہ کیسے ہو سکتے ہیں:
شادی
ناروے میں ہر سال تقریباً بیس ہزار جوڑے شادی کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ شادی کرنے والے کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو اور وہ اپنی مرضی سے شادی کرے۔ 2009 سے ناروے میں ایک ہی جنس کے افراد کو شادی کرنے کا حق حاصل ہے۔ شادی کرنے والے دونوں فریق ایک دوسرے کی کفالت کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ قرض لینے والے شادی شدہ جوڑے کے دونوں فریق قرض کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ وہ جو چیزیں خریدتے ہیں، وہ ان کی مشترکہ ملکیت ہوتی ہیں۔ یہ بات تب بھی درست ہے جب دونوں میں سے صرف ایک شخص گھر سے باہر کام کرتا ہو۔ 1 جنوری 2020 سے ناروے میں پیدا ہونے والے بچوں کے سلسلے میں بنیادی اصول یہ ہے کہ ماں اور باپ دونوں کو ان بچوں کی سرپرستانہ ذمہ داری حاصل ہوتی ہے۔ یہ اصول شادی شدہ، بغیر شادی کے اکٹھے رہنے والے اور اکٹھے نہ رہنے والے، سبھی والدین کے لیے ہے۔
شادی کرنے والوں میں سے تقریباً 40 فیصد کی آگے چل کر طلاق ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ مرد اور عورتیں دونوں طلاق طلب کر سکتے ہیں۔ بنیادی اصول یہ ہے کہ ایک سال تک علیحدگی برقرار رہنے کے بعد ہی طلاق کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ اگر شادی جبر کے ذریعے کروائی گئی ہو یا اگر ازدواجی زندگی میں تشدّد ہوا ہو تو فوراً طلاق مل سکتی ہے۔
تمام بچوں میں سے تقریباً 75 فیصد ماں اور باپ دونوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ طلاق کے بعد ماں اور باپ دونوں بچے کی نگہداشت کا فرض بھی رکھتے ہیں اور حق بھی۔
بہت سے لوگ شادی کیے بغیر کچھ عرصہ اکٹھے رہنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ بغیر شادی کیے اکٹھے رہنے والوں کو خود بخود ایک دوسرے کے حوالے سے وہی مالی یا قانونی حقوق اور فرائض نہیں مل جاتے جو شادی شدہ لوگوں کو حاصل ہیں۔ اس لیے کئی لوگ وکیل کے پاس جا کر معاہدۂ وراثت یا رشتہ ٹوٹنے کی صورت میں اثاثوں کی تقسیم کا معاہدہ تیار کروا لیتے ہیں۔
آپس میں بات کریں
- خاندان کیا ہوتا ہے؟
- لوگوں کے اکٹھے زندگی گزارنے کی مختلف صورتوں پر بات کریں۔
- ناروے میں اور اپنے وطن میں افرادˏخانہ کی تعداد پر بات کریں۔ اس سے مختلف معاشروں کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟ ملکی باشندوں کی زندگی پر اس کے کونسے سماجی اور معاشی اثرات ہو سکتے ہیں؟
- یہ بات چیت کریں کہ طلاق لینے والے والدین اپنے بچوں کا بہت اچھا خیال کیسے رکھ سکتے ہیں۔
- آپس میں بات کریں کہ بہت سے لوگ کیوں شادی کیے بغیر اکٹھے رہنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
اینا اور مورٹن میاں بیوی ہیں اور ان کے دو چھوٹے بچے ہیں۔ بچے بارنے ہاگے جاتے ہیں اور اینا اور مورٹن دونوں کل وقتی ملازمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اینا کے والدین کے گھر کے قریب مکان خریدا ہے۔ اس مکان کی قیمت زیادہ تھی اس لیے انہوں نے بینک سے زیادہ قرض لیا۔ اس کے علاوہ ان دونوں پر تعلیمی قرض بھی ہے اور گاڑی کا قرض بھی۔ دونوں تھکے ہوئے ہیں۔ وہ اکثر اس بارے میں لڑتے ہیں کہ گھر کا کام کون کرے گا اور وہ اخراجات کیسے پورے کریں گے۔ ایک زوردار لڑائی کے دوران اینا ایکدم بول اٹھی: "اب میں اور نہیں برداشت کر سکتی۔ مجھے طلاق چاہیے!"
- اینا اور مورٹن کی صورتحال پر آپس میں بات کریں۔ وہ اپنی روزمرہ زندگی آسان بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
- اگر اینا اور مورٹن طلاق کا فیصلہ کریں تو ان کے خاندان پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟
درست جواب چنیں
افرادˏخانہ (ہاؤس ہولڈ) سے کیا مراد ہے؟
درست جواب چنیں
ناروے میں ایک اوسط گھر میں افرادˏخانہ کی تعداد کیا ہوتی ہے؟
درست جواب چنیں
جب ایک شادی شدہ جوڑے کا بچہ پیدا ہو تو سرپرستانہ ذمہ داری کس کو ملتی ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟