دانتوں کی صحت
وڈیو دیکھیں
دانتوں کی صحت
- 18 سال کی عمر تک بچوں اور نوعمر افراد کو باقاعدگی سے سرکاری ڈینٹل سروس میں دانتوں کے معائنوں کا بلاوا ملتا ہے۔ ڈینٹسٹ کے اس علاج کے اخراجات حکومت ادا کرتی ہے۔
- 18 سے 24 سال عمر کے نوعمر افراد سرکاری ڈینٹل سروس میں علاج کے اخراجات کا 25 فیس ادا کرتے ہیں جبکہ باقی 75 فیصد خرچ حکومت اٹھاتی ہے۔
- اس سے زیادہ عمر کے بالغوں کو ڈینٹسٹ کے علاج کی پوری فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔
- بالغ افراد کو خود پرائیویٹ ڈینٹسٹ سے رابطہ کرنا ہوتا ہے۔ سال میں ایک بار ڈینٹسٹ سے معائنہ کروانا عام ہے۔
- اگر کسی بچے یا نوعمر شخص کو دانتوں کی پوزیشن ٹھیک کروانے کے لیے بریسز (tannregulering) کی ضرورت ہو تو والدین کو اس کے خرچ کا کچھ حصہ بطور فیس ادا کرنا ہوتا ہے۔
بچوں کے دانتوں کی صحت
بچوں کے دانتوں کی صحت کی ذمہ داری والدین پر ہے۔ چینی سے دانتوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ ہمارے کھانے اور پینے کی بہت سی چیزوں میں چینی ہوتی ہے جیسے چاکلیٹ، بسکٹ، سوفٹ ڈرنکس، شربت، کیک اور ٹافیوں وغیرہ میں۔ سب لوگوں کو دن میں دو بار یعنی صبح و شام دانت برش کرنے چاہیئں۔ اگر دودھ کے دانت خراب ہوں تو اس کے نتیجے میں پکے دانت بھی خراب ہو سکتے ہیں۔ اس لیے چھوٹی عمر سے ہی بچوں کے دانتوں کا خیال رکھنا اہم ہے۔
آپس میں بات کریں
- آپس میں بات کریں کہ دانتوں کی اچھی صحت سے کیا مراد ہے۔
- آپ کے خیال میں کتنے وقفے سے ڈینٹسٹ کے پاس جانا ضروری ہے؟
- غذا اور دانتوں کی صحت کے درمیان تعلق پر آپس میں بات کریں۔
- اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ حکومت بچوں کے لیے ڈینٹسٹ کے علاج کا خرچ تو اٹھاتی ہے لیکن بڑوں کے لیے یہ خرچ نہیں اٹھاتی؟
- ناروے میں جب بچوں کا دودھ کا دانت ٹوٹے تو وہ اسے پانی کے گلاس میں ڈال دیتے ہیں۔ رات کو دانتوں کی پری آ کر اس گلاس میں پیسے رکھ جاتی ہے۔ کیا آپ کو ایسی دوسری روایات کا علم ہے؟
جملہ مکمل کریں
بچوں اور نوعمر افراد کو باقاعدگی سے دانتوں کے معائنوں کا بلاوا ملتا ہے ۔۔۔
درست جواب چنیں
ہمیں کتنی کثرت سے دانت برش کرنے چاہئیں؟
درست جواب چنیں
کونسے لوگ دانتوں کی صحت کی خدمات کا پورا خرچ خود ادا کرتے ہیں؟
درست جواب چنیں
18 سے 24 سال عمر کے نوعمر افراد دانتوں کی صحت کی خدمات کے لیے کتنا خرچ ادا کرتے ہیں؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
تصویر پر کلک کریں
کس عمر میں حکومت ڈینٹسٹ کے علاج کا 75 فیصد حصہ ادا کرتی ہے؟