جنسی اعضا کاٹنا

Læreplan

Grunnleggende ferdigheter

Muntlige ferdigheter
Digitale ferdigheter

Tverrfaglige tema

Folkehelse og livsmestring

Læreplan i samfunnskunnskap for voksne innvandrere etter integreringsloven

samtale om hva negativ sosial kontroll, vold i nære relasjoner, tvangsekteskap og kjønnslemlestelse er, om juridiske og personlige konsekvenser av dette, og om aktuelle hjelpetilbud

Kjerneelement

Individ og fellesskap

Læringsaktivitet

Muntlig aktivitet

جنسی اعضا کاٹنا

جنسی اعضا کاٹنا یا لڑکیوں کا ختنہ اس عمل کو کہتے ہیں جو کسی طبی ضرورت کے بغیر لڑکیوں کے بیرونی جنسی اعضا کو نقصان پہنچائے یا کاٹ ڈالے۔ چاہے عضو کو کتنا ہی زیادہ یا کم نقصان پہنچایا جائے یا کاٹا جائے، اسے پھر بھی ختنہ شمار کیا جاتا ہے۔ ناروے میں جنسی اعضا کو کاٹنا ممنوع ہے۔ جنسی اعضا کو کاٹنا نقصان دہ ہے اور اس کے نتیجے میں لڑکی کو عمر بھر شدید تکلیفیں رہ سکتی ہیں۔

صنفوں کی برابر قدر اور برابری نارویجن معاشرے کی اہم اقدار ہیں۔ یہی درست ہے کہ سب لوگ اپنے جسم کے متعلق فیصلے خود کریں۔ لڑکیوں کے جنسی اعضا کاٹنے سے ان اقدار کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ یہ بین الاقوامی کنونشنوں کے خلاف بھی ہے۔جنسی اعضا کاٹنے کا رواج رکھنے والے کئی ممالک میں بھی یہ ممنوع ہے۔

  • ارادتاً کسی لڑکی یا عورت کے جنسی اعضا کو نقصان پہنچانا ممنوع ہے۔
  • کسی لڑکی یا عورت کے جنسی اعضا کو نقصان پہنچانے کے لیے کسی کو مدد اور موقع دینا ممنوع ہے۔
  • کسی لڑکی کو ناروے سے باہر لے جا کر بیرون ناروے اس کے جنسی اعضا کو نقصان پہنچانا ممنوع ہے۔
  • چاہے لڑکی یا عورت جنسی اعضا کاٹنے کے لیے ہاں کہے، یہ پھر بھی ممنوع ہے۔
  • ماضی میں کاٹے گئے جنسی اعضا پر یہ عمل دہرانا یا کٹی ہوئی حالت دوبارہ پیدا کرنا بھی ممنوع ہے۔
  • یہ قانون توڑنے کی سزا 6 سال تک کی قید ہے۔
  • جنسی اعضا کو سنگین حد تک کاٹنے کی صورت میں یہ عمل انجام دینے والے شخص کو 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
  • بہت سے پیشوں اور مذہبی گروہوں میں کام کرنے والے افراد جنسی اعضا کاٹے جانے کی روک تھام کی کوشش کرنے کے پابند ہیں۔ اگر وہ ایسا نہ کریں تو یہ روک تھام کے فرض کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر جرمانوں یا ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ماخذ: Lovdata

جن لڑکیوں کو جنسی اعضا کاٹے جانے کا نشانہ بنایا گيا ہو یا جن کے لیے اس کا خطرہ ہو، انہیں یہاں سے مدد مل سکتی ہے:

  • فیملی ڈاکٹر (fastlegen)
  • ہیلتھ سٹیشن
  • پولیس
  • جبری شادی، جنسی اعضا کاٹے جانے اور منفی سوشل کنٹرول کے خلاف خصوصی ٹیم، فون نمبر 478 090 50
  • ریڈ کراس ٹیلیفون 815 55 201
  • ناروے سے باہر موجود لوگ نارویجن ایمبیسی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپس میں بات کریں

  • کچھ تہذیبوں میں لڑکیوں کے ختنے کا رواج کیوں ہے؟
  • اس رواج کے خاتمے کے لیے مختلف گروہ کیا کر سکتے ہیں؟
  • ناروے کے سخت اصول کس طرح لڑکیوں کے ختنے کی روک تھام کر سکتے ہیں؟

درست جواب چنیں

جنسی اعضا کاٹنے سے کیا مراد ہے؟

درست جواب چنیں

سنگین حد تک جنسی اعضا کو کاٹنے پر کتنے سال قید کی سزا ہو سکتی ہے؟

درست جواب چنیں

روک تھام کے فرض کی خلاف ورزی پر کتنی لمبی سزا ہو سکتی ہے؟

جملہ مکمل کریں

اگر کوئی لڑکی یا عورت اپنے جنسی اعضا کاٹے جانے کے لیے ہاں کہے تو یہ ۔۔۔

درست جواب چنیں