فرصت کا وقت

  • جب آپ فرصت کے متعلق سوچیں تو آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟
  • آپ جن ملکوں سے اچھی طرح واقف ہیں، وہاں فرصت کے وقت میں کیا کرنا عام ہے؟
  • کیا آپ ناروے میں اپنے فرصت کے وقت میں وہی چیزیں کر سکتے ہیں جو آپ پہلے کر سکتے تھے؟
  • آپ کو فرصت کے وقت میں کیا کرنا سب سے زیادہ پسند ہے؟
  • کیا مردوں اور عورتوں کو فرصت کا برابر وقت حاصل ہوتا ہے؟

فرصت سے مراد چوبیس گھنٹوں کے دوران وہ وقت ہے جسے ہمیں کام کرنے، کھانے، سونے یا دوسری ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے استعمال نہ کرنا ہو۔ کہا جا سکتا ہے کہ فرصت وہ وقت ہے جب ہم کافی حد تک خود فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم کیا کریں گے۔ فرصت اور کام کے درمیان یا فرصت اور گھریلو ذمہ داری کے درمیان واضح حد قائم کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔

بیوی: آپ گھاس کاٹیں! گھاس بہت بڑھ گئی ہے۔
شوہر: مجھے تو اتنی گھاس بالکل ٹھیک لگ رہی ہے۔
بیوی: نہیں! یہ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے!

بیوی: میں ذرا آدھا گھنٹا کمپیوٹر پر کام کروں گی۔ مجھے اپنی جاب کی کچھ ای میلز دیکھنی ہیں۔
شوہر: لیکن یہ تو آپ کا فرصت کا وقت ہے۔ آپ بھلا مفت کام کیوں کریں گی؟
بیوی: مجھے خبر رکھنا مناسب لگتا ہے۔ اس طرح میں کل کے لیے بہتر تیار ہوں گی۔

  • حالات کی ان دونوں صورتوں کے متعلق آپس میں بات کریں۔ فرصت کیا ہوتی ہے؟ کام کیا ہوتا ہے؟

Tips til undervisningen

Begrepet fritid kan være fremmed for en del deltakere. Kvinner og menn kan ha ulikt forhold til bruken av fritid. Skillet mellom arbeid og fritid er ikke nødvendigvis like tydelig i alles liv. Er organiserte fritidsaktiviteter et kjent fenomen for deltakerne? Er f .eks. husarbeid en del av fritiden?

Snakk om kunstverket

Jente og gutt som slapper av og prater sammen. Maleri.
Foto: Nasjonalmuseet «Søndag» malt av Jacob Bratland (1891).

Tips til undervisninga

Fritid kan vere eit framandt omgrep for ein del deltakarar. Kvinner og menn kan ha ulike meiningar om korleis ein brukar fritid. Skiljet mellom arbeid og fritid treng ikkje å vere like tydeleg i alle sine liv. Er organiserte fritidsaktivitetar noko deltakarane er kjende med? Er t.d. husarbeid ein del av fritida?

Snakk om kunstverket

Jente og gutt som slapper av og prater sammen. Maleri.
Foto: Nasjonalmuseet «Søndag» malt av Jacob Bratland (1891).