Dugnad یعنی اجتماعی رضاکارانہ کام
وڈیو دیکھیں
Dugnad یعنی اجتماعی رضاکارانہ کام
Dugnad سے مراد رضاکارانہ، بلا معاوضہ کام ہے۔ Dugnad میں لوگ مل کر کام کرتے ہیں۔ یہ مختلف کلبوں اور تنظیموں میں کام کرنے کا ایک عام طریقہ ہے۔ مثال کے طور پر ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہنے والے لوگ اکثر بہار کے موسم میں dugnad کر کے سردیوں کے بعد اپنے علاقے کو خوبصورت بناتے ہیں۔ بہت سے بارنے ہاگر میں والدین کا سال میں ایک بار یا کئی بار dugnad کرنا عام ہے۔ ہو سکتا ہے کھلونے دھوئے جانے ہوں یا کھلی جگہوں کی حالت ٹھیک کی جانی ہو۔
ناروے میں بہت سے بچے فرصت کی منظّم سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں اور بہت سی سرگرمیاں والدین dugnad کے ذریعے چلاتے ہیں۔ مثال کے طور پر والدین تنظیم کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی خاطر سیکنڈ ہینڈ چیزوں کا سٹال لگا سکتے ہیں یا کوئی ثقافتی پروگرام منعقد کر سکتے ہیں۔
Dugnad ناروے کی ایک پرانی روایت ہے۔ دنیا کے اکثر زرعی معاشروں میں اس قسم کی روایت موجود ہے۔
2004 میں لفظ dugnad کو ناروے کا قومی لفظ قرار دیا گيا۔
آپس میں بات کریں
- Dugnad یعنی اجتماعی رضاکارانہ کام کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا آپ کو پہلے سے dugnad کے بارے میں علم ہے؟
- کیا آپ کو کبھی ناروے میں dugnad میں شرکت کی دعوت ملی ہے؟
- کچھ کلبوں اور تنظیموں کا طریقہ یہ ہے کہ لوگ dugnad میں حصہ لینے کی بجائے ایک مخصوص رقم ادا کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
پیر کا دن ہے۔ دو باپ اپنے بچوں کو لینے کے لیے بارنے ہاگے میں آئے ہوئے ہیں۔ وہ پچھلے ویک اینڈ میں بارنے ہاگے میں ہونے والے dugnad کے متعلق بات کر رہے ہیں۔
ہنرک: پچھلی بار کے لیے آپ کا شکریہ! کمال ہے کہ ہم نے اتنا زیادہ کام نبٹا لیا! نیا کھلونوں کا کمرہ کتنا اچھا بن گیا ہے!
آرنے: ہاں۔ اس طرح مل کر کام کرنے سے خوشی بھی ہوتی ہے۔ لیکن تھرولس کے والدین کبھی بھی dugnad کے لیے نہیں آتے۔
ہنرک: میں نے بھی یہ نوٹ کیا ہے۔ اگرچہ dugnad میں شامل ہونا لوگوں کی مرضی پر منحصر ہے لیکن پھر بھی ہاتھ نہ بٹانا بری بات ہے۔
آرنے: ہاں۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ کبھی کبھی انسان کے لیے آنا مشکل ہوتا ہے لیکن ہر دفعہ ۔۔۔۔؟
ہنرک: ہوں۔۔۔ اور مجھے یقین ہے کہ تھرولس بھی دوسرے بچوں کے برابر ہی کھلونوں کے کمرے کو استعمال کرے گا۔
- اوپر جس صورتحال کا ذکر ہے، اس کے متعلق آپس میں بات کریں۔ ہنرک اور آرنے کا ردّعمل ایسا کیوں ہے؟
- آپ کے خیال میں dugnad کے لیے حاضر نہ ہونے کا نتیجہ کیا ہو سکتا ہے؟
درست جواب چنیں
Dugnad کیا ہوتا ہے؟
درست جواب چنیں
بارنے ہاگے میں عام طور پر کونسے کام dugnad کے تحت کیے جاتے ہیں؟
درست جواب چنیں
Dugnad عام طور پر کون رکھتا ہے؟
درست جواب چنیں
کیا dugnad خاص نارویجن روایت ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست تصویر چنیں
کونسی تصویر میں dugnad کے عام کام نظر آ رہے ہیں؟ کئی جواب ممکن ہیں۔