ادارہ تحفظ بچگان
ادارہ تحفظ بچگان
بچوں کی نگہداشت اور پرورش اولّین طور پر والدین کی ذمہ داری ہے۔ کچھ والدین کو مختصر یا طویل عرصے کے لیے مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے جیسے زندگی کے مشکل حالات کی وجہ سے۔ ایسے حالات میں ادارہ تحفظ بچگان بچوں اور والدین کو مدد دے سکتا ہے۔ ناروے کی تمام بلدیات میں ادارہ تحفظ بچگان کے دفاتر موجود ہیں۔
ناروے میں ادارہ تحفظ بچگان کی تاریخ انیسویں صدی سے شروع ہوتی ہے۔ ناروے دنیا کا وہ پہلا ملک تھا جس نے زندگی میں خطرے والے حالات سے دوچار بچوں اور اضافی مدد اور تحفظ کی ضرورت رکھنے والے بچوں کی مدد کے لیے سرکاری ادارہ تحفظ بچگان قائم کیا۔ پہلا قانون یعنی فلاح بچگان کا قانون (Vergerådsloven) سنہ 1900 میں نافذ ہوا۔
ادارہ تحفظ بچگان ان بچوں کے لیے ہے جنہیں مدد کی ضرورت ہو
- ادارہ تحفظ بچگان یقینی بنائے گا کہ بچوں اور نوعمر افراد کو محفوظ نشوونما میسّر ہو۔
- ادارہ تحفظ بچگان گھر میں مشکلات کی صورت میں بچوں، نوعمر افراد اور خاندانوں کو مدد اور سہارا دے گا۔
- ادارہ تحفظ بچگان مختلف امدادی اقدامات کرتا ہے جیسے رہنمائی، والدین کو وقفہ دلانے کا انتظام اور مددگار شخص۔ والدین خود یہ خدمات طلب کر سکتے ہیں۔
- ادارہ تحفظ بچگان کا اہم ترین کام بچوں کا تحفظ کرنا ہے اور یہ کام خاندان کے تعاون سے کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے۔
- اگر ضروری ہو تو ادارہ تحفظ بچگان ان بچوں کے لیے ایک نیا خاندان تلاش کر سکتا ہے جنہیں اپنے والدین سے بچنے کے لیے تحفظ کی ضرورت ہو۔
- ادارہ تحفظ بچگان میں کام کرنے والے سب لوگوں پر رازداری کی پابندی ہے۔
- بچوں کے ساتھ کام کرنے والے سب لوگ پابند ہیں کہ اگر انہیں خاندان میں تشدّد کا شک ہو تو وہ ادارہ تحفظ بچگان کو اطلاع دیں۔
- ان سب لوگوں کو ادارہ تحفظ بچگان کو اطلاع دینی چاہیے جنہیں کسی بچے کے بارے میں تشویش ہو۔
بچے اور بڑے کس طرح ادارہ تحفظ بچگان سے رابطہ کر سکتے ہیں؟
سب بلدیات میں تحفظ بچگان کی سروس ہے جو دن کے وقت کھلی ہوتی ہے۔ بچے اور بڑے دونوں اس سروس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ شام کو، رات کو اور ہفتہ و اتوار کے دن بچے خود یا کسی بچے کے متعلق تشویش رکھنے والے دوسرے لوگ بچوں اور نوعمر افراد کے لیے الارم ٹیلیفون پر کال کر سکتے ہیں جس کا نمبر یہ ہے: 116111۔
آپس میں بات کریں
- نارویجن معاشرے میں ادارہ تحفظ بچگان کے کردار پر بات کریں۔
- کن حالات میں بچوں کو خود اپنے خاندان سے بچنے کے لیے تحفظ کی ضرورت ہو سکتی ہے؟
- ناروے میں نئے آنے والے کئی لوگ ادارہ تحفظ بچگان کو بہت شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟
درست جواب چنیں
ناروے کا پہلا فلاح بچگان کا قانون Vergerådsloven کب نافذ ہوا؟
درست جواب چنیں
ادارہ تحفظ بچگان کے دفاتر کہاں ہیں؟
جملہ مکمل کریں
بچوں کے ساتھ کام کرنے والے سب لوگ تب ادارہ تحفظ بچگان کو اطلاع دینے کے پابند ہیں جب انہیں شک ہو کہ ۔۔۔
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟