قریبی رشتوں میں تشدّد
قریبی رشتوں میں تشدّد
تشدّد سے کیا مراد ہے؟
- تشدّد دوسرے لوگـوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
- تشدّد جسمانی، نفسیاتی، جنسی یا مادّی ہو سکتا ہے۔
قریبی رشتوں میں تشدّد سے کیا مراد ہے؟
- خاندان کے افراد یا ایک دوسرے سے قریبی رشتہ رکھنے والے افراد کے درمیان تشدّد
- بچوں اور بڑوں کے درمیان تشدّد جبکہ بڑا بچے کی نگہداشت کا ذمہ دار ہو
ناروے کے قوانین تشدّد کی مکمل ممانعت کرتے ہیں۔ معاشرہ کسی قسم کے تشدّد کو قبول نہیں کر سکتا، اس تشدّد کو بھی نہیں جو خاندان میں یا دوسرے قریبی رشتوں میں ہوتا ہے۔ خواہ تشدّد کی وجہ کچھ بھی ہو، اسے قبول نہیں کیا جاتا۔ دوسرے لفظوں میں قریبی رشتوں میں تشدّد کوئی ذاتی معاملہ نہیں ہے۔ منفی سوشل کنٹرول بھی تشدّد کا معاملہ ہو سکتا ہے۔
بچوں کے لیے تشدّد دیکھنا بھی کم از کم اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا خود تشدّد کا نشانہ بننا۔ ہم جنس پرست عورتوں، ہم جنس پرست مردوں، دونوں اصناف میں جنسی کشش رکھنے والوں، ٹرانس افراد، انٹرسیکس افراد اور دوسرے LHBTIQ+ افراد کو اس طرح کے تشدّد کا سامنا زیادہ ہو سکتا ہے۔
جبری شادی اور جنسی اعضا کاٹنا بھی تشدّد ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ معاشرہ تشدّد کا نشانہ بننے والے سب لوگوں کے تحفظ اور ان کا خیال رکھنے اور یہ یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے کہ سب لوگ عام معاشرے میں شریک ہو سکتے ہیں اور معاشرے کا فعال حصہ بن سکتے ہیں۔
"قریبی رشتوں میں تشدّد ایک سنگین جرم ہے، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے اور صحتˏعامّہ کا مسئلہ ہے"
ماخذ: تشدّد سے پاک زندگی، قریبی رشتوں میں تشدّد کے خلاف ایکشن پلان 2014-2017، انصاف اور پبلک سیکیورٹی کی وزارت
انٹرنیٹ
آپس میں بات کریں
- قریبی رشتوں میں تشدّد اور دیگر تشدّد کے درمیان فرق پر بات چیت کریں۔
- اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے کہ کچھ لوگ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ تشدّد کرتے ہیں؟
- اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے کہ کچھ لوگ تشدّد کرنے والے ازدواجی ساتھی کے ساتھ زندگی گزارنا جاری رکھتے ہیں؟
- کیا مختلف تہذیبوں میں تشدّد کے بارے میں نظریہ مختلف ہو سکتا ہے؟
- جس خاندان میں تشدّد ہوتا ہے، اس خاندان کے افراد کا کیا حال ہوتا ہے؟
درست جواب چنیں
ناروے کے قوانین میں تشدّد کے بارے میں کیا لکھا ہے؟
درست جواب چنیں
تشدّد کی کونسی قسمیں پائی جاتی ہیں؟ کئی جواب درست ہیں۔
جملہ مکمل کریں
معاشرہ کسی قسم کے تشدّد کو قبول نہیں کر سکتا ۔۔۔
جملہ مکمل کریں
قریبی رشتوں میں تشدّد ۔۔۔
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟