مذہب اور نظریاتˏ حیات
مذہب اور نظریاتˏ حیات
ناروے ایک کثیر الثقافتی اور سیکولر معاشرہ ہے۔ سیکولر معاشرہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ معاشرے پر مذہب کا اثر نہیں ہے۔ یہ بات افراد کے حوالے سے بھی درست ہے اور ملک میں قانون سازی کے سلسلے میں بھی درست ہے۔ پچھلی دو نسلوں میں مذہب کے متعلق نارویجنوں کا نظریہ بہت بدل گیا ہے۔ پہلے زمانوں میں لوگوں کی زندگیاں بڑی حد تک مذہب کے تابع ہوتی تھیں۔ آج بہت سے نارویجن مذہب سے تھوڑا سا تعلق رکھتے ہیں اگرچہ بہت سے لوگ زندگی کے اہم مواقع پر چرچ جاتے ہیں جیسے بپتسمہ، تصدیق عیسائیت، شادی اور تدفین۔
2012 تک پروٹیسٹنٹ ازم ناروے کا سرکاری مذہب تھا اور چرچ آف ناروے ہمارا سٹیٹ چرچ تھا۔ 1845 سے پہلے نارویجنوں کے لیے سٹیٹ چرچ کی رکنیت ترک کرنا ممنوع تھا اور 1850 کے آس پاس جا کر ہی پہلی بار غیر عیسائی مذاہب کو ناروے میں اپنے ادارے قائم کرنے کی اجازت ملی۔ اب ناروے میں کوئی سٹیٹ چرچ یا سرکاری مذہب نہیں ہے۔ لیکن اب بھی ناروے کی آبادی میں اکثر لوگ چرچ آف ناروے کے رکن ہیں۔ باقی لوگ یا تو دوسرے مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں یا کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے۔
ناروے میں مکمل مذہبی آزادی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لوگ ایذارسانی یا سزا کے خوف کے بغیر اپنے مذہب پر عمل کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہر شخص یہ طے کرنے کے لیے آزاد ہے کہ وہ کس مذہب سے وابستہ رہنا چاہتا یا چاہتی ہے۔ اسی قدر اہم یہ ہے کہ ہر فرد کو کسی مذہب سے وابستگی نہ رکھنے کی بھی آزادی حاصل ہو۔
مذاہب اور نظریاتˏ حیات کے گروہوں کو مرکزی حکومت اور بلدیہ سے مالی مدد مل سکتی ہے۔ منظور شدہ مذہبی اور نظریاتی گروہوں کو فی رکن اتنی ہی مالی مدد ملتی ہے جتنی چرچ آف ناروے کو ملتی ہے۔
آپس میں بات کریں
- آج ناروے میں لوگوں کی زندگی پر مذہب کیا اثرات رکھتا ہے؟ آپ جن دوسرے ممالک سے واقف ہیں، وہاں اس سلسلے میں کیا صورتحال ہے؟
- کیا معاشرے کا سیکولر ہونا اچھا ہے یا برا ہے؟
- آج کے کثیر الثقافتی ناروے میں مختلف مذاہب کس طرح ساتھ ساتھ چل رہے ہیں؟
- بعض ادوار میں مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان اختلافات رہے ہیں۔ آج صورتحال کیا ہے، ناروے میں بھی اور دوسرے ملکوں میں بھی؟
- کیا لباس، زیورات اور طرز عمل کے ذریعے اپنے مذہبی مؤقف کا اظہار کرنا اہم اور درست ہے؟
کام پر لنچ کے وقفے میں کھورے بتا رہا ہے کہ کل اس نے کسی کے بپتسمے میں شرکت کی تھی۔ "کوائر نے بڑا خوبصورت گیت گایا اور پادری نے بہت عمدہ خطبہ دیا! میں بہت متاثر ہوا۔" "مجھے نہیں پتہ تھا کہ آپ مذہبی آدمی ہیں؟" اس کے ساتھی کارکن نے کہا۔ "نہیں، میں مذہبی تو نہیں ہوں۔ لیکن پھر بھی ماحول، روایات اور رسوم میں کچھ خاص اثر ہوتا ہے۔"
- اگرچہ آج بہت سے نارویجنوں کے لیے مذہب کی اہمیت کم ہے، بہت سے لوگ چرچ میں شادی کرنے، اپنے بچوں کا بپتسمہ چرچ میں رکھنے جیسی رسوم کا انتخاب کرتے ہیں۔ مذہب اور روایت کے درمیان تعلق پر آپس میں بات کریں۔
درست جواب چنیں
معاشرے کے سیکولر ہونے کا کیا مطلب ہے؟
درست جواب چنیں
مذہب کے ساتھ بہت سے نارویجنوں کا تعلق کیسا ہے؟
درست جواب چنیں
2012 تک ناروے کا سرکاری مذہب کیا تھا؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟