دنیائے روزگار کے قوانین و ضوابط
دنیائے روزگار کے قوانین و ضوابط
دنیائے روزگار کے کچھ قوانین، ضوابط اور معاہدے ہیں اور آجر اور ملازمین ان پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔قوانین کو سٹورٹنگ (نارویجن پارلیمنٹ) میں سیاستدان منظور کرتے ہیں جبکہ آجر اور ملازمین اپنی تنظیموں کے ذریعے باہمی اتفاق سے معاہدے کرتے ہیں۔ قوانین سب آجروں اور ملازمین کے لیے اطلاق پاتے ہیں جبکہ معاہدے ان مخصوص شعبوں پر اطلاق پاتے ہیں جنہوں نے یہ معاہدے کیے ہوں۔
ماحولˏکار کا قانون
تمام آجر اور ملازمین ماحولˏکار کے قانون پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ اس قانون کے موضوعات میں یہ شامل ہیں
- ملازمتیں دینا اور کانٹریکٹس
- کام کا وقت
- کام سے غیر حاضری
- صحت، ماحول اور حفاظت (helse, miljø og sikkerhet, HMS) کا کام
ادارے میں کام کے ماحول کی اولّین ذمہ داری آجر پر ہے جبکہ ملازم پر لازم ہے کہ وہ
- کام کا اچھا ماحول پیدا کرنے میں شامل ہو
- کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں شامل ہواور انہیں انجام دے
- ادارے میں تحفظ اور ماحول کے لیے منظّم کام میں شریک ہو
چھٹیوں کا قانون
چھٹیوں کا قانون ایسے معاملات میں رہنمائی کرتا ہے جیسے
- انسان کو کتنی تفریحی چھٹیوں کا حق حاصل ہے
- یہ چھٹیاں کب لی جا سکتی ہیں
- استعفی' کا نوٹس دینے کے بعد چھٹیاں
- چھٹیوں میں بیماری
- چھٹیوں کے پیسے
- ناروے میں ملازمین کو ہر سال چار ہفتے اور 1 دن کی تفریحی چھٹیوں کا حق حاصل ہے لیکن بہت سے لوگ پانچ ہفتوں کی چھٹیاں لیتے ہیں۔
- چھٹیوں کے دوران ہمیں تنخواہ نہیں ملتی بلکہ چھٹیوں کے پیسے ملتے ہیں۔
- ہمیں چھٹیوں کے پیسوں میں ملنے والی رقم کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ پچھلے سال میں ہماری آمدن کتنی تھی۔
آپس میں بات کریں
- ناروے میں دنیائے روزگار کے لیے قوانین کون بناتا ہے؟
- ضوابط کیسے بنتے ہیں؟
- یہ کیوں اہم ہے کہ آجر اور ملازم، دونوں قوانین اور ضوابط سے واقف ہوں؟
- کیا قوانین اور ضوابط آزادی مہیا کرتے ہیں یا پابندیاں لگاتے ہیں؟
درست جواب چنیں
کون ماحولˏکار کے قانون پر عمل کرنے کا پابند ہے؟
درست جواب چنیں
ناروے میں کام کے سال کے دوران انسان کو کتنی تفریحی چھٹیاں لینے کا حق حاصل ہے؟
جملہ مکمل کریں
ہمیں چھٹیوں کے پیسوں میں ملنے والی رقم کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ ۔۔۔
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟