فلاحی ریاست
فلاحی ریاست
ناروے ایک فلاحی معاشرہ ہے جس کی بنیاد برابر قدر کے نظریے پر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سب انسان برابر اہم ہیں اور سب کو اچھی زندگی جینے کا موقع حاصل ہونا چاہیے۔ عوام کو فلاحی فوائد پیش کرنا اولّین طور پر مرکزی حکومت اور بلدیات کی ذمہ داری ہے۔ ہم ناروے کو فلاحی ریاست کہتے ہیں۔
فلاحی ریاست خود بخود نہیں بن جاتی۔ ناروے میں فلاحی ریاست کا فروغ پچھلی صدی میں یکے بعد دیگر سکیمیں لانے کے ذریعے ہوا ہے۔ تمام سکیموں پر مرکزی حکومت کا بہت خرچ اٹھتا ہے۔ سیاستدان طے کرتے ہیں کہ ہمیں کونسی سکیمیں مہیا ہوں گی۔ اس لیے سکیموں میں تبدیلی آ سکتی ہے جو برسر اقتدار پارٹیوں پر بھی منحصر ہے اور قوم کے مالی حالات پر بھی۔
ایک فلاحی ریاست کا دارومدار اس پر ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کام کریں اور ٹیکس ادا کریں۔ اکثر لوگ بھی اپنی کفالت خود کرنے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں۔ البتہ فلاحی ریاست ان لوگوں کو مالی مدد دے سکتی ہے جنہیں اس کی ضرورت ہو۔
فلاحی سکیموں کی مثالیں:
- بیماری کے دوران تنخواہ
- بیروزگاری کا وظیفہ
- نئے تارکین وطن کے لیے انٹروڈکشن مدد
- مفت سکول
- ہسپتال میں مفت قیام
- بچوں کا وظیفہ
فلاحی فوائد کا استعمال بڑی حد تک بھروسے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ مرکزی حکومت اور ملک کے باشندے ایک دوسرے پر بھروسا کرتے ہیں۔ باشندے یہ بھروسا رکھتے ہیں کہ ضرورت ہونے پر حکومت ان کی مدد کرے گی اور حکومت یہ بھروسا رکھتی ہے کہ باشندے فلاحی فوائد کا ناجائز استعمال نہیں کریں گے۔
Nav
ناروے کی تمام بلدیات میں Nav کا دفتر ہے۔ اگر ہمیں کام شروع کرنے کے لیے کوالیفکیشنز حاصل کرنے میں مدد درکار ہو یا اگر بیماری یا زندگی کے دوسرے مشکل ادوار میں ہمیں مالی مدد کی ضرورت ہو تو ہمیں Nav کے دفتر میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ Nav ناروے میں تمام وظائف کی سکیموں کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔ Nav پر سوشل مالی مدد، بیروزگاری الاؤنس، بیماری کے پیسوں، پنشن، بچوں کے وظیفے اور تین سال سے چھوٹے بچوں کے لیے نقد مدد کی ذمہ داری بھی ہے۔
Nav قومی بجٹ کا تقریباً ایک تہائی حصہ استعمال کرتا ہے اور اس کے عملے کی تعداد تقریباً 22000 ہے۔
فلاحی ریاست روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے۔
فلاحی ریاست کو بہت سے کام کرنے والے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ناروے میں اس وقت برسر روزگار افراد میں سے تقریباً 30 فیصد سرکاری شعبے میں کام کرتے ہیں۔ ناروے کے فلاحی معاشرے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ لوگ بہت سے مختلف پیشوں میں ہوں۔
کچھ مثالیں یہ ہیں:
- سکولوں کے اساتذہ، دفتری عملہ، صفائی کا عملہ اور دیگر عملہ
- ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز کے ڈاکٹر، نرسیں، نگہداشتˏ صحت کے کارکن، دفتری عملہ، صفائی کا عملہ اور دیگر عملہ
- Nav کے کیس آفیسرز، دفتری عملہ اور دیگر عملہ
آپس میں بات کریں
- برابر قدر کا کیا مطلب ہے؟ فلاح سے کیا مراد ہے؟ اچھی زندگی کیا ہے؟
- نارویجن معاشرے میں فلاحی فوائد پر بات چیت کریں۔
- ناروے کی فلاحی ریاست کے لیے Nav کی اہمیت پر آپس میں بات کریں۔
- Nav ناروے کے قومی بجٹ کا ایک تہائی حصہ استعمال کرتا ہے۔ اس سے ہمیں ناروے کی فلاحی ریاست کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟ یہ پیسے کہاں سے آتے ہیں؟
درست جواب چنیں
ناروے میں عوام کو فلاحی فوائد پیش کرنا اولّین طور پر کس کی ذمہ داری ہے؟
درست جواب چنیں
فلاحی سکیموں کی مثالیں کیا ہیں؟ کئی جواب ممکن ہیں۔
درست جواب چنیں
Nav کے ذمے کونسے کام ہیں؟ کئی جواب درست ہیں۔
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست تصویر چنیں
سرکاری شعبے میں ہمیں اکثر کونسے پیشے ملتے ہیں؟ کئی جواب ممکن ہیں۔