ناروے کے متعلق حقائق
وڈیو دیکھیں
ناروے کے متعلق حقائق
- ناروے میں بادشاہت کا نظام حکومت ہے۔ ملک کے سربراہ شاہ ہارالد ہیں۔ شاہی حکمران کا لقب ورثے میں ملتا ہے۔
- ناروے کی آبادی اس وقت تقریباً 55 لاکھ ہے (01.01.2024)۔ تقریباً 75 فیصد باشندے ساحلی علاقوں میں رہتے ہیں۔ آدھی ملکی آبادی مشرقی ناروے میں رہتی ہے۔
- ناروے میں دو زبانیں قومی زبان کی حیثیت رکھتی ہیں، نارویجن اور سامی۔ نارویجن زبان کی دو تحریری صورتیں ہیں، bokmål اور nynorsk۔
- ناروے کا رقبہ 385178 مربّع کلومیٹر ہے۔ بھارت ناروے سے تقریباً دس گنا بڑا ہے۔
- ناروے کی سرحدیں سویڈن، فن لینڈ اور روس سے ملتی ہیں۔
- دارالحکومت اوسلو ہے۔ اوسلو ناروے کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کی آبادی تقریباً سات لاکھ ہے (2024)۔
- چار سب سے بڑے شہر اوسلو، برگن، تھروندہائیم اور ستاوانگر ہیں۔
- ناروے کے جنوب میں آخری علاقے کو Lindesnes کہتے ہیں۔
- ناروے کے شمال میں آخری علاقہ Nordkapp کا Knivskjelodden ہے۔
- Svalbard ایک مجموعۂ جزائر ہے جو ناروے کا حصہ ہے۔
- ناروے 15 ˏفلکر (کاؤنٹیوں) میں تقسیم ہے۔
- ناروے 356 کمیونر (بلدیات) میں تقسیم ہے۔
ماخذ: www.ssb.no، www.fn.no، www.oslo.kommune.no
ناروے کے ارضی خطوط
ناروے میں بہت سے پہاڑ ہیں اور جنگلات کی بھی کثرت ہے۔ بڑے بڑے جنگلاتی اور پہاڑی علاقے ویران ہیں جہاں آبادیاں نہیں ہیں۔ کچھ پہاڑی علاقوں میں ہمیں گلیشیئرز ملتے ہیں جہاں ہمیشہ برف جمی رہتی ہے۔
اگر ناروے کی ساحلی پٹی کو کھینچ کر سیدھا کر دیا جائے تو اس کی لمبائی 25148 کلومیٹر بنتی ہے۔ یہ قطب شمالی سے قطب جنوبی تک کے درمیانی فاصلے سے زیادہ ہے! ناروے میں جنوب سے لے کر شمال تک ساحل کے ساتھ ساتھ فطری مناظر بدلتے جاتے ہیں۔ بہت سی جگہوں پر سمندر چھوٹی بڑی خلیجوں اور کھاڑیوں یعنی فیورڈز کی شکل میں خشکی پر دور تک اندر گھس آتا ہے۔ ساحل کے ساتھ ساتھ تقریباً 50 ہزار جزائر بھی ہیں لیکن ان میں سے بہت کم جزائر پر آبادی ہے۔ کچھ جزائر ملک کے مرکزی خطے سے پل یا سرنگ کے ذریعے منسلک ہیں جبکہ کچھ جزائر کا سفر صرف فیری کے ذریعے ہو سکتا ہے۔
ناروے میں مختلف علاقوں کا سفر کرنا کافی آسان ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا خاصا عمدہ جال بچھا ہوا ہے۔ لوگ کار، بس، ٹرین، کشتی یا ہوائی جہاز سے سفر کر سکتے ہیں۔
ماخذ: SSB
ناروے کے ارضی خطوط کے متعلق معلومات اکٹھی کریں
آب و ہوا
ناروے میں چار موسم ہیں: سردیاں، بہار، گرمیاں اور خزاں۔
ناروے بہت شمال میں واقع ہے۔ تاہم اس لحاظ سے یہاں کا موسم اتنا سخت نہیں ہے جتنے سخت موسم کی توقع کی جا سکتی تھی۔ خلیجی رو (گلف سٹریم) ہمیں موسم کی شدّت سے بچاتی ہے۔ خلیجی رو کے ساتھ جنوبی بحر اوقیانوس سے گرم پانی بڑی مقدار میں ناروے کے ساحل کے ساتھ ساتھ اوپر تک پہنچتا ہے۔ اس وجہ سے درجۂ حرارت اس کی نسبت زیادہ رہتا ہے جتنا درجۂ حرارت اس عرض البلد پر ہونا چاہیے تھا۔
ملک کے مختلف حصوں میں آب و ہوا مختلف ہے۔ ساحلی علاقوں اور ساحل سے دور علاقوں کے درمیان بھی آب و ہوا کا بہت فرق ہے۔ شمالی ناروے میں سردیوں کا موسم لمبا، ٹھنڈا اور اندھیرا ہوتا ہے۔ گرمیاں مختصر ہوتی ہیں لیکن آدھی رات کے سورج کی وجہ سے گرمیوں میں روشنی اور اچھی فضا رہتی ہے۔ جنوبی ناروے میں ساحل سے دور علاقوں میں سردیوں میں خوب برفباری ہوتی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں برفباری بہت کم ہوتی ہے۔ جنوبی ناروے اور مشرقی ناروے میں موسم گرما میں اکثر خوشگوار فضا اور حرارت ہوتی ہے۔ مغربی ناروے میں بہار جلدی آ جاتی ہے۔ مشرقی ناروے کی نسبت مغربی ناروے میں بارش زیادہ ہوتی ہے۔ خزاں میں مغربی ناروے سے لے کر شمال تک تمام ساحلی علاقوں میں طوفان آ سکتے ہیں۔
ناروے میں جب تھرمامیٹر 25 ڈگری سیلسيئس درجۂ حرارت دکھا رہا ہو تو ہم اسے گرم موسم سمجھتے ہیں۔ ناروے میں بلند ترین درجۂ حرارت کا ریکارڈ مثبت 35.6 ڈگری سیلسیئس رہ چکا ہے۔ یہ 20 جون 1970 کو مشرقی ناروے میں Nesbyen میں ریکارڈ کیا جانے والا درجۂ حرارت ہے۔ ناروے میں سب سے کم درجۂ حرارت کا ریکارڈ منفی 51.4 ڈگری سیلسیئس رہ چکا ہے۔ یہ 1 جنوری 1886 کو شمالی ناروے میں Karasjok کا درجۂ حرارت تھا۔
آپس میں بات کریں
- کسی ایسے ملک کے بارے میں بتائيں جس کا آپ کو خوب علم ہے: وہاں کی آب و ہوا کیسی ہے؟ لوگ کن علاقوں میں رہتے ہیں؟ وہاں کے لوگوں کی بودوباش پر فطرت اور آب و ہوا کیا اثرات رکھتی ہے؟
- آپس میں بات کریں کہ کیا آب و ہوا سے کسی ملک میں دنیائے روزگار اور معاشرتی ارتقاء پر کوئی اثر پڑتا ہے۔
- آپ ناروے کے جس حصے میں رہتے ہیں، وہاں کی آب و ہوا اور درجۂ حرارت کیسا ہے؟
- ناروے میں زندگی کے لیے آب و ہوا کونسے مواقع فراہم کرتی ہے اور کن مواقع کو محدود کرتی ہے؟
دادی: اف، کئی دن سے بارش ہو رہی ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے، بارشیں کتنا عرصہ چلتی رہیں گی؟
ماں: کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ لیکن ریڈیو پر موسم کی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ ویک اینڈ تک موسم بہتر ہو جائے گا۔
بیٹی: آپ لوگوں کو ہمیشہ موسم کی باتیں ہی کرنی ہوتی ہیں!
ماں: سبھی نارویجن موسم کا ذکر کرنا پسند کرتے ہیں۔
نارویجن لوگ موسم کا ذکر کرنا کیوں پسند کرتے ہیں؟
درست جواب چنیں
ناروے میں کتنی زبانوں کو سرکاری طور پر قومی زبان کی حیثیت حاصل ہے؟
درست جواب چنیں
ناروے کے سب سے لمبے دریا کا نام کیا ہے؟
درست جواب چنیں
ناروے میں سب سے کم درجۂ حرارت کا ریکارڈ کیا ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست تصویر چنیں
کونسی تصویر میں خزاں دکھائی گئی ہے؟