نارویجن زبان کی تعلیم
نارویجن زبان کی تعلیم
یہ ایک ہدف ہے کہ ناروے میں رہنے والے سب لوگوں کو نارویجن زبان پر عبور حاصل ہو۔ ایک مشترکہ زبان معاشرتی وحدت پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے اور انٹیگریشن (سب لوگوں کا معاشرے کا فعال حصہ بننا) آسان بناتی ہے۔ ناروے میں اقامتی اجازت نامے کی قسم پر منحصر، ناروے میں آباد ہونے والے غیر ملکیوں کو نارویجن زبان کی تعلیم کی مختلف پیشکشیں ملتی ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے نارویجن زبان کی مفت تعلیم ایک حق ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فرض بھی ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے نارویجن زبان کی تعلیم حاصل کرنا ایک فرض ہے لیکن انہیں اس کا خرچ خود ادا کرنا پڑتا ہے۔
جن لوگوں کے لیے نارویجن زبان کی تعلیم ایک حق ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فرض بھی ہے، ان کے لیے اس تعلیم کا عرصہ اس پر منحصر ہے کہ ایک فرد کے لیے نارویجن زبان کی کس سطح کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ زبانوں کے لیے یورپیئن نظام کے تحت سطحوں کو A1، A2، B1 اور B2 میں تقسیم کیا گیا ہے۔
بالعموم ناروے میں آمد کے وقت ایک شخص کے تعلیمی پس منظر کی بنیاد پر اس کے لیے ہدف طے کیا جاتا ہے۔ ایک شخص کی تعلیم جتنی اعلی' ہو گی، نارویجن زبان کا ہدف اتنا ہی اونچا ہو گا۔ تعلیم کے دوران اس شخص کی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے ہدف میں موزوں اونچ نیچ بھی کی جا سکتی ہے۔ نارویجن زبان کی پوری تعلیم تین سال کے اندر مکمل کرنا ضروری ہے۔ اپر سیکنڈری سکول یا اعلی' تعلیم رکھنے والوں کے لیے وقت کی حد 18 مہینے ہے۔ تعلیم کے اختتام پر نارویجن زبان کا ٹیسٹ ہوتا ہے تاکہ یہ ثبوت مہیا ہو کہ ایک شخص نے زبان کی قابلیت کی کونسی سطح حاصل کی ہے۔
نارویجن زبان کیسے سیکھی جائے؟
زبان سیکھنے کے بہت سے طریقے ہیں اور زندگی کے مختلف میدانوں میں زبان سیکھی جاتی ہے۔ اکثر لوگ موزوں اور باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے نارویجن زبان کے کورس کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ناروے میں رہنے والے لوگوں کو سارا وقت نارویجن زبان کا ماحول بھی مہیا رہتا ہے۔ وہ لوگوں کو بسوں اور دکانوں میں نارویجن بولتے سنتے ہیں اور ان کا ٹی وی، ریڈیو، اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس زبان سے واسطہ رہتا ہے۔جن لوگوں کے بچے ہیں، وہ اپنے بچوں کو دوستوں کے ساتھ نارویجن بولتے سنتے ہیں اور انہیں بارنے ہاگے کے عملے یا اساتذہ سے واسطے میں نارویجن زبان استعمال کرنی پڑتی ہے۔
جو شخص خود مستعد ہو اور دلچسپی لے، اسے روزانہ نارویجن زبان کی مشق کے بہت سے مواقع ملتے ہیں۔ اگر کسی ادارے میں زبان سیکھنے کے لیے ملازمت کی پیشکش قبول کر لی جائے تو انسان کو ایک قدرتی ماحول میں زبان سیکھنے کا منفرد موقع مل جاتا ہے۔
ماخذ: IMDi
آپس میں بات کریں
- آپس میں بات کریں کہ آپ لوگوں کو روزمرّہ زںدگی میں نارویجن زبان سے واسطے کے کونسے مواقع حاصل ہیں۔
- یہ کیوں اہم ہے کہ ناروے میں رہنے والے سب لوگ نارویجن سمجھ اور بول سکتے ہوں؟
- زبان سیکھنے کے لیے انسان خود کیسے مستعد بن سکتا ہے؟
درست جواب چنیں
زبانوں کے لیے یورپیئن نظام کے تحت سطحوں کو کس طرح بیان کیا جاتا ہے؟
جملہ مکمل کریں
نارویجن زبان کی پوری تعلیم تین سال کے اندر مکمل کرنا ضروری ہے۔ اپر سیکنڈری تعلیم یا اعلی' تعلیم رکھنے والوں کے لیے وقت کی حد ۔۔۔
درست جواب چنیں
بالعموم ناروے میں آمد کے وقت ایک شخص کے تعلیمی پس منظر کی بنیاد پر اس کے لیے ہدف طے کیا جاتا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟