منفی سوشل کنٹرول
منفی سوشل کنٹرول
سوشل کنٹرول کی اصطلاح ہر ایک فرد کے طرز عمل اور اندازˏ زندگی کے لیے طے کی جانے والی حدود کے متعلق استعمال کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر والدین بچوں کی تربیت کے ذریعے اپنے بچوں کی زںدگی کے لیے حدود طے کرتے ہیں اور معاشرہ تحریری اور غیر تحریری اصولوں اور قوانین کے ذریعے قابل قبول طرز عمل کی حدود طے کرتا ہے۔
بعض دفعہ بچے، نوعمر افراد یا بالغ لوگ اپنے قریبی خاندان کے بنائے ہوئے اصولوں کو بہت زیادہ سخت سمجھتے ہیں۔ وہ اصولوں کو نامناسب سمجھتے ہیں اور سوشل کنٹرول کو منفی محسوس کرتے ہیں۔ والدین یا دوسرے قریبی رشتہ داروں کی طے کی ہوئی حدود کا ان حدود سے ٹکراؤ بھی ہو سکتا ہے جنہیں باقی معاشرہ قدرتی سمجھتا ہے۔ منفی سوشل کنٹرول فرد کی ذاتی آزادی اور خودمختار زندگی گزارنے کا حق چھین سکتا ہے۔ منفی سوشل کنٹرول بچوں اور نوعمر افراد کے عام نارویجن معاشرے کا حصہ بننے میں رکاوٹ پیدا سکتا ہے۔
آپس میں بات کریں
مرحت 14 سال کی ہے اور ہائی سکول میں پڑھتی ہے۔ جب وہ چھوٹی تھی تو وہ آزادانہ زںدگی گزارتی تھی اور والدین اس پر کم ہی پابندیاں لگاتے تھے۔ اب وہ بلوغت کی عمر میں آ پہنچی ہے اور محسوس کرتی ہے کہ اس کے والدین زیادہ سختی کرنے لگے ہیں۔ اسے دوستوں کے گھر جانے کی اجازت نہیں ملتی بلکہ وہ سکول کے بعد سیدھی گھر جانے کی پابند ہے۔ اسے ہینڈ بال کھیلنا چھوڑنا پڑا کیونکہ اس کے والد کو اس کا شارٹس پہن کر کھیلنا پسند نہیں ہے۔ ہر شام اس کی والدہ اس کا فون چیک کر کے دیکھتی ہیں کہ اس نے کس کس سے بات کی ہے اور کس کس کو میسیج بھیجے ہیں۔
اس کا بھائی اس سے دو سال بڑا ہے۔ والدین بھائی کے ساتھ اتنی سختی نہیں کرتے۔ مرحت کو افسوس ہے اور وہ سوچتی ہے کہ والدین نے اس پر بھروسا کرنا چھوڑ دیا ہے۔ کیا وہ واقعی سمجھتے ہیں کہ اگر وہ سارا وقت نگرانی نہ کریں تو وہ کوئی غلط حرکت کر ڈالے گی؟
مرحت کی صورتحال پر آپس میں بات کریں۔
- اس کے والدین کیسے سوچتے ہیں؟
- اس طرح کے کنٹرول کے نتائج کیا ہو سکتے ہیں؟
- مرحت اور اس کے والدین اپنے حالات کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
دو سال بعد:
مرحت نے اپر سیکنڈری سکول کی پڑھائی شروع کر دی ہے۔ اس کی زندگی اور بھی مشکل ہو گئی ہے۔ اسے اپنی زںدگی اور اپنی نارویجن ہم جماعت لڑکیوں کی زںدگی میں بہت فرق محسوس ہوتا ہے۔ کلاس کی باقی لڑکیاں سکول سے چھٹی کے بعد اکثر ملتی ہیں اور مزے مزے کے کام کرتی ہیں۔ وہ ویک اینڈ میں ایک دوسرے کے گھر رات ٹھہرتی ہیں اور فیشن اور لڑکوں کے بارے میں باتیں کرتی ہیں۔ مرحت کو لگتا ہے کہ وہ نارویجن ماحول سے زیادہ دور ہوتی جا رہی ہے۔اگرچہ وہ اپنے گھر والوں سے پیار کرتی ہے، اسے اپنے کنٹرول کیے جانے اور قید میں ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ اس نے سن رکھا ہے کہ سکول میں اقلیتی معاملات کی صلاح کار موجود ہے۔ کیا مرحت اس صلاح کار سے بات کرنے کی جرات کرے گی؟
- آپ لوگ مرحت کو کیا مشورہ دیں گے؟
درست جواب چنیں
سوشل کنٹرول سے کیا مراد ہے؟
درست جواب چنیں
منفی سوشل کنٹرول سے کیا مراد ہے؟
جملہ مکمل کریں
جب لوگوں کو لگے کہ ان کے قریبی خاندان کے طے کیے ہوئے اصول بہت زیادہ سخت ہیں تو ممکن ہے ۔۔۔
جملہ مکمل کریں
منفی سوشل کنٹرول ۔۔۔
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟