اقامت کے اصول
اقامت کے اصول
تارک وطن وہ شخص ہوتا ہے جو کسی اور ملک میں پیدا ہوا تھا لیکن اب ناروے میں رہتا ہے۔ ناروے میں تارکین وطن کو مختلف اقامتی اجازت نامے اور مختلف حقوق ملتے ہیں۔
- یورپیئن یونین/یورپیئن اکنامک ایریا کے باشندے ناروے میں اقامتی اجازت نامے کی درخواست دیے بغیر کام کر سکتے ہیں لیکن انہیں پولیس میں اپنی رجسٹریشن کروانی ہوتی ہے۔ یہ رجسٹریشن آن لائن کی جاتی ہے۔
- ری سیٹلمنٹ مہاجرین یا کوٹا پناہ گزین اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کے ساتھ معاہدے کے تحت ناروے آتے ہیں۔ انہیں ناروے آنے پر عارضی اقامت کا اجازت نامہ ملتا ہے۔
- جس شخص کو اس کے وطن میں نسل، مذہب، قومیت، جنسی رجحان یا سیاسی سرگرمی کی وجہ سے ستایا جاتا ہو، اسے ناروے میں پناہ مل سکتی ہے۔ اسائلم سیکر خود ناروے آتے ہیں اور اسائلم یعنی پناہ کی درخواست دیتے ہیں۔ ان کی درخواست یا تو نامنظور ہو جاتی ہے یا انہیں انسانی ہمدردی کے اہم تقاضوں کی بنیاد پر پناہ/اقامت مل جاتی ہے۔
- ناروے میں اقامتی اجازت نامہ رکھنے والے افراد کے اہلخانہ ان کے پاس آنے کے لیے فیملی ری یونین کی درخواست دے سکتے ہیں۔
انسانی ہمدردی کے اہم تقاضوں کی بنیاد پر پناہ/اقامت پانے والوں اور ری سیٹلمنٹ مہاجرین کو عام زبان میں پناہ گزین کہا جاتا ہے۔
ناروے میں پہلے تین یا پانچ سالوں کے لیے لوگوں کو عارضی اقامتی اجازت نامہ ملتا ہے۔ بالعموم ہر سال اس کی تجدید کروانا ضروری ہوتا ہے۔ تین یا پانچ سال بعد مستقل اقامتی اجازت نامے کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ چھ، سات یا آٹھ سال بعد لوگ نارویجن شہریت کی درخواست دے سکتے ہیں۔
ماخذ: www.udi.no
UDI کی ویب سائیٹ پر آپ کچھ تفصیلات اینٹر کر کے اپنے لیے موزوں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ آن لائن متعلقہ درخواستیں بھی دے سکتے ہیں۔ یہ ویب سائیٹ نارویجن اور انگلش زبانوں میں ہے۔
انٹرنیٹ
آپس میں بات کریں
- یہ فیصلہ کون کرتا ہے کہ کسے ایک ملک میں رہنے کی اجازت ملے گی؟
- کیا آپ کے وطن میں جا کر رہنے کے سب خواہشمند وہاں منتقل ہو سکتے ہیں؟
- ناروے میں رہنے کے سب خواہشمندوں کو یہاں کا اقامتی اجازت نامہ کیوں نہیں ملتا؟
- پناہ گزینوں کو قبول کرنے والے ملک کی کیا ذمہ داری ہے، اور خود پناہ گزین کی کیا ذمہ داری ہے؟
درست جواب چنیں
لفظ 'تارک وطن' کا کیا مطلب ہے؟
درست جواب چنیں
کیا یورپیئن یونین/یورپیئن اکنامک ایریا کے باشندے ناروے میں اقامتی اجازت نامے کی درخواست دیے بغیر کام کر سکتے ہیں؟
درست جواب چنیں
کس ویب سائیٹ پر اقامت کے کیسوں میں اپنی تفصیلات اینٹر کر کے اپنے لیے موزوں رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے؟
درست جواب چنیں
ناروے میں اقامتی اجازت نامہ رکھنے والے افراد کے اہلخانہ کس مقصد کے لیے درخواست دے سکتے ہیں؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟