بچوں کی پرورش
وڈیو دیکھیں
بچوں کی پرورش
مختلف خاندانوں، معاشروں اور تہذیبوں میں بچوں کی پرورش مختلف ہو سکتی ہے۔ بچوں کی پرورش کی اولّین ذمہ داری والدین پر ہے اگرچہ بچے بارنے ہاگے، سکول اور فرصت کی سرگرمیوں میں دوسرے بڑوں سے بھی اثرات قبول کرتے ہیں۔ بچوں کی پرورش کا مقصد یہ بھی ہے کہ بچے معاشرے میں حصہ لینا سیکھیں گے، انہیں اچھی بنیادی اقدار حاصل ہوں گی اور وہ اچھی زندگی گزارنے کے قابل بنیں گے۔
والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بہت سا وقت گزاریں اور جس وقت میں وہ بچوں کے ساتھ نہ ہوں، وہ بچوں کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہتے ہیں۔ اس لیے وہ بارنے ہاگے اور سکول کے ساتھ اچھا باہمی تعاون رکھنے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ اکثر والدین کو یہ بھی اہم لگتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے دوستوں اور ان کے والدین سے واقف ہوں۔
بچوں کی پرورش کے متعلق نظریہ بدل چکا ہے۔ پہلے زمانے میں بچوں کو "چھوٹے بڑوں" کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور بچوں کو گھرانے کی آمدن بڑھانے کے لیے اکثر کام کرنا پڑتا تھا۔ آج بچپن کو کھیلنے اور سیکھنے کا زمانہ سمجھا جاتا ہے اور پہلے کی طرح بچوں سے تقاضے نہیں کیے جاتے۔
صاحب اولاد ہونا ایک بہت بڑی خوشی اور بہت بڑی ذمہ داری ہے لیکن اکثر والدین کو کبھی کبھی بچوں کی پرورش مشکل لگتی ہے۔ بچے ہمیشہ والدین کی خواہشات کے مطابق عمل نہیں کرتے اور کبھی کبھار والدین تھکن، غصے اور مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں وہ مثال کے طور پر اس معاملے کا زیادہ علم رکھنے والے کسی شخص سے مشورہ لے سکتے ہیں، دوسرے والدین کے ساتھ بات کر سکتے ہیں، اس موضوع پر کتابیں پڑھ سکتے ہیں یا آن لائن معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔ مسائل پیش آنے سے پہلے ہی اس بارے میں سوچ رکھنا اچھا ہے کہ والدین ہونے کی حیثیت سے ہم مسائل میں کیا کریں گے۔
آپس میں بات کریں
- بارنے ہاگے اور سکول بچوں کی پرورش میں والدین کو کیسے سہارا دے سکتے ہیں؟
- ناروے میں بچوں کے متعلق اور بچوں کی پرورش کے متعلق نظریے پر آپس میں بات کریں۔
- بچوں کی پرورش کے حوالے سے چیلنجوں پر بات کریں۔
درست جواب چنیں
پہلے زمانے میں بچوں کو "چھوٹے بڑوں" کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ پہلے بچوں کو ایسا کیا کرنا پڑتا تھا جو اب نہیں کرنا پڑتا۔
درست جواب چنیں
بچوں کی پرورش کی اولّین ذمہ داری کس پر ہے؟
جملہ مکمل کریں
صاحب اولاد ہونا ایک بہت بڑی خوشی ہے اور اکثر والدین کو لگتا ہے کہ ۔۔۔۔
درست جواب چنیں
اگر ہمیں بحیثیت والدین اپنا کردار ادا کرنا مشکل لگ رہا ہو تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟