اپر سیکنڈری سکول اور اعلی تعلیم
وڈیو دیکھیں
اپر سیکنڈری سکول
اکثر پیشوں کے لیے اپر سیکنڈری سکول کی تعلیم یا اعلی تعلیم درکار ہوتی ہے۔ اس لیے زیادہ تر لوگ ہائی سکول کے بعد تعلیم جاری رکھنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
- وہ طلباء جنہوں نے پرائمری اسکول مکمل کیا ہے وہ اپر سیکنڈری/اعلی ثانوی اسکول میں جگہ کے حقدار ہیں۔
- اپر سیکنڈری/اعلیٰ ثانوی تعلیم کا حق اس وقت تک باقی رہتا ہے جب تک کہ آپ اپنی تعلیمی یا پیشہ ورانہ قابلیت حاصل نہ کر لیں۔
- سرکاری اپر سیکنڈری سکول مفت ہیں۔
- طالبعلم جنرل سٹڈیز تعلیمی پروگرام اور پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام میں سے ایک چنتے ہیں۔
- طالبعلموں کو 1 مارچ سے پہلے اپر سیکنڈری سکول کی درخواست دینی ہوتی ہے اور یہ درخواست آن لائن دی جاتی ہے۔
- جماعت 10 کے گریڈز کی بنیاد پر طے ہوتا ہے کہ طالبعلموں کو کس اپر سیکنڈری سکول میں داخلہ ملے گا۔
- کچھ پرائیویٹ اپر سیکنڈری سکول بھی موجود ہیں۔ پرائیویٹ سکول فیس لیتے ہیں۔
پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام: طالبعلم عملی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور تعلیم مکمل ہونے پر انہیں کرافٹ سرٹیفکیٹ (fagbrev) ملتا ہے۔ عملی تعلیم کی مثالیں ترکھان، ہیئر ڈریسر، شعبۂ صحت کا کارکن اور کار مکینک بننے کی تعلیم ہیں۔
جنرل سٹڈیز تعلیمی پروگرام: طالبعلم کتابی تعلیم (تھیوری) حاصل کرتے ہیں۔ جنرل سٹڈیز تعلیمی پروگرام کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے طالبعلم یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج میں داخلے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ
ماخذ: SSB
اعلی' تعلیم
جدید فلاحی معاشرے کا دارومدار برسر روزگار لوگوں کی بلند شرح، ٹیکنالوجی، پیداوار اور اختراعی کاموں پر ہے۔ اس لیے ناروے کو اعلی' تعلیم یافتہ عوام کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت مدد کرتی ہے جس کا ایک طریقہ سب کو برابر تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔
ناروے کی بالغ آبادی کا تقریباً پینتیس فیصد حصہ اعلی' تعلیم رکھتا ہے۔ اعلی' تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ناروے میں تعلیم کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ آج زیر تعلیم لوگوں میں سے تقریباً ساٹھ فیصد خواتین ہیں اور خواتین کی تعلیمی سطح مردوں سے کچھ زیادہ بلند ہے۔ باقی آبادی کی نسبت تارک وطن والدین کے ناروے میں پیدا ہونے والے بچوں کی زیادہ بڑی تعداد اعلی' تعلیم حاصل کرتی ہے۔
اپر سیکنڈری سکول سے ہائر ایجوکیشن اینٹرنس کوالیفیکیشن (اعلی تعلیم میں داخلے کی اہلیت) حاصل کرنے والے سب لوگ یونیورسٹی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
- یونیورسٹیاں اور یونیورسٹی کالج مفت ہیں لیکن طالبعلموں کو کتابوں کا خرچ خود اٹھانا ہوتا ہے۔
- یونیورسٹیوں اور یونیورسٹی کالجوں کی ایڈمشن سروس (Samordna opptak) داخلوں کی منتظم ہے۔ داخلوں کی آخری تاریخ کے متعلق معلومات ویب سائیٹ پر موجود ہیں۔
انٹرنیٹ
تعلیمی قرضہ جات کا دفتر (Lånekassen)
اگرچہ یونیورسٹیاں اور یونیورسٹی کالج مفت ہیں، لوگوں کو دوران تعلیم دوسرے اخراجات کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے طالبعلم عام طور پر تعلیمی قرضہ جات کے دفتر سے قرض لے کر گھر کے کرایے، خوراک اور دوسری ضروری چیزوں کا خرچ پورا کرتے ہیں۔ یہ دفتر ناروے میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالبعلموں اور بیرون ملک پڑھنے والے نارویجن طالبعلموں کو وظیفہ اور قرض دیتا ہے۔ اس طرح صنف، عمر، سماجی حالات اور گھرانے کے مالی حالات سے قطع نظر ان سب لوگوں کے لیے اعلی' تعلیم حاصل کرنا ممکن ہوتا ہے جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بالغ افراد بھی ہائی سکول اور اپر سیکنڈری کی تعلیم کے لیے وظیفے اور/یا قرض کی درخواست دے سکتے ہیں۔
تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد لوگوں کو یہ قرض ماہانہ قسطوں کی صورت میں واپس ادا کرنا ہوتا ہے۔ وظیفہ واپس نہیں کیا جاتا لیکن وظیفے کے لیے عام طور پر یہ شرط ہوتی ہے کہ تعلیم مکمل کی جائے اور امتحان پاس کیا جائے۔
آپس میں بات کریں
- نوجوان لوگ اور بالغان جنہوں نے پرائمری تعلیم مکمل کی ہے وہ دونوں ہی اپر سیکنڈری/اعلیٰ ثانوی تعلیم کے حقدار ہیں۔ یہ معاشرے کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ یہ ہمیں کام کرنے والی زندگی میں توقعات کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟
- نارویجن معاشرے میں اعلی' تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس سے ناروے میں کام کرنے والوں سے توقعات اور کام کے مواقع کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟
- تعلیمی قرضہ جات کا دفتر 1947 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد سب لوگوں کے لیے اعلی' تعلیم کا حصول ممکن بنانا تھا چاہے ان کا پس منظر کچھ بھی ہو۔ یہ دفتر ایک بینک بھی ہے اور فلاحی ریاست کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔ اس سکیم کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟
درست جواب چنیں
پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام سے کیا مراد ہے؟
درست جواب چنیں
کیا ناروے میں پرائیویٹ اپر سیکنڈری سکول ہیں؟
درست جواب چنیں
ناروے میں کتنے بالغ افراد اعلی' تعلیم یافتہ ہیں؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست تصویر چنیں
کونسی تصویر کتابی تعلیم دکھا رہی ہے؟