ملازمت تلاش کرنا
وڈیو دیکھیں
ملازمت تلاش کرنا
درخواست اور سی وی
اگرچہ ناروے میں بیروزگاری کم ہے، دستیاب اسامیوں کے لیے امیدواروں کے بیچ مقابلہ سخت ہو سکتا ہے۔ ملازمت کے خواہشمندوں کو خود مستعدی سے ملازمت تلاش کرنی چاہیے۔ اپنے رابطوں اور نیٹ ورک (واقفوں) کو استعمال کرنا اور کام میں اپنی دلچسپی دکھانا اہم ہے۔ جب آپ کو ایسی اسامی نظر آ جائے جس کے لیے آپ درخواست دینا چاہتے ہوں تو آپ کو غالباً تحریری درخواست اور سی وی دینا ہو گا۔
درخواست وہ خط ہے جس میں آپ اپنے بارے میں اور اپنے پس منظر کے بارے میں کچھ معلومات دیتے ہیں۔ سی وی وہ دستاویز ہے جس میں آپ مختصراً اپنے کام کے تجربے اور تعلیم کے بارے میں لکھتے ہیں۔ درخواست اور سی وی کو درست نارویجن زبان میں لکھا ہونا چاہیے۔ آپ کی دی ہوئی تمام معلومات کا درست ہونا ضروری ہے۔ یہ اہم ہے کہ ان دستاویزات میں معلومات وضاحت سے درج ہوں۔
نیا ملازم رکھنے والا آجر اہمیت اس بات کو دے گا کہ کونسا شخص ملازمت کے لیے سب سے مناسب ہے۔ آجر یہ تو بالکل دیکھے گا کہ اس شخص کے پاس درست تعلیم یا کوالیفکیشن ہو البتہ دوسری چیزیں بھی اہم ہیں۔
کیا ملازم رکھے جانے والے شخص کے پاس
- تجربہ ہے
- اچھے حوالے ہیں
- کام کے ماحول کے لیے مناسب عادات ہیں
- متعلقہ عہدے کے لیے مناسب اوصاف ہیں
انٹرویو
یہ عام ہے کہ آجر کسی امیدوار کو ملازمت دینے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اسے ایک بار یا کئی بار انٹرویو کے لیے بلاتا ہے۔ انٹرویو میں ملازمت کے امیدوار کو اپنا تعارف کروانے اور اپنی قابلیت دکھانے کا موقع ملتا ہے اور ملازمت دینے والے شخص کو امیدوار کے بارے میں تاثر قائم کرنے کا موقع ملتا ہے۔ دونوں سوالات پوچھ سکتے ہیں۔
انٹرویو کے لیے تجاویز:
- معلوم کریں کہ انٹرویو کہاں ہو گا اور آپ وہاں کیسے پہنچیں گے۔
- یہ سوچیں کہ آپ کس قسم کا لباس پہنیں گے اور آپ اپنے بارے میں کیسا تاثر دینا چاہیں گے۔
- کافی وقت پہلے پہنچ جائیں۔
- مضبوطی سے مصافحہ کرنا اور نظر سے نظر ملانا اہم اور درست ہے۔
- اچھی سوچ رکھیں، مسکرائیں اور انٹرویو میں آپ جن لوگوں سے بات کر رہے ہوں، ان کے ساتھ اچھا واسطہ بنانے کی کوشش کریں۔
آپس میں بات کریں
- کیا آپ کے وطن میں تحریری درخواستوں کو اہمیت دی جاتی ہے؟
- آپس میں بات کریں کہ تحریری درخواست میں کیا شامل ہونا چاہیے۔
- انٹرویو میں کونسی باتیں پوچھنا اچھا ہے اور کونسی باتیں پوچھنا اچھا نہیں ہے؟
- آپس میں بات کریں کہ انٹرویو کے لیے کیسا لباس پہننا چاہیے۔
درست جواب چنیں
ملازمت کی درخواست کیا ہوتی ہے؟
درست جواب چنیں
سی وی سے کیا مراد ہے؟
درست جواب چنیں
ملازمت کے انٹرویو میں کون سوالات پوچھ سکتا ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں۔
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟