تعلیم بالغاں

Lærerinnhold

Tips til undervisningen

Det er godt mulig at du som lærer her vil få spørsmål om den enkelte deltakers situasjon. Det har du ikke mulighet eller anledning til å bruke tid på i undervisningen. Hvis du vet hvor deltakerne dine kan få råd og veiledning om akkurat sin situasjon, kan du henvise dem videre.

Snakk sammen

Kanskje noen deltakere opplever at det som veldig fremmed og «uverdig» å lære/gå på skole som voksen? I Norge er det vanlig å bygge på kompetansen gjennom hele yrkeslivet. Mange tar hele utdanninger som voksen eller videreutdanning/etterutdanning for å heve kompetansen sin mens man er i jobb. Dette skyldes både at arbeidslivet er i endring og at mennesker endrer seg i løpet av livet.

Tips til undervisninga

Det er godt mogleg at du som lærar her vil få spørsmål om situasjonen til einskilddeltakarar. Du har ikkje tid eller høve til å bruke undervisningstida på dette. Dersom du veit kvar deltakarane dine kan få råd og rettleiing om situasjonen sin, kan du vise dei vidare.

Snakk saman

Kanskje nokre av deltakarane opplever det som veldig framandt og «uverdig» å skulle lære/gå på skule som vaksen? I Noreg er det vanleg å byggje på kompetansen sin gjennom heile yrkeslivet. Mange tek heile utdanningar som vaksne eller tek vidare- og etterutdanning for å heve kompetansen sin medan dei er i jobb. Dette skuldast både at arbeidslivet er i endring og at menneske endrar seg i løpet av livet.

Læreplan

Grunnleggende ferdigheter

Digitale ferdigheter
Muntlige ferdigheter

Tverrfaglige tema

Demokrati og medborgerskap

Læreplan i samfunnskunnskap for voksne innvandrere etter integreringsloven

gi eksempler på barn, unge og voksnes rettigheter, plikter og muligheter i det norske utdanningssystemet, og hvordan utdanning kan finansieres

Kjerneelement

Individ og fellesskap

Læringsaktivitet

Muntlig aktivitet

تعلیم بالغاں

Hånd som skriver. Skrivebord sett ovenfra med liten plante, laptop og notatblokk. Foto.
AdobeStock

معاشرے میں لگاتار تبدیلی آ رہی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی نے دنیائے روزگار پر اثرات مرتّب کیے ہیں۔ اس وجہ سے ضروری ہے کہ کام کرنے والے لوگ تازہ حالات سے آگاہ رہیں اور نئی قابلیت حاصل کریں۔ بالغ افراد دنیائے روزگار کے نئے تقاضے پورے کرنے کے لیے بالکل نئی تعلیم شروع کر سکتے ہیں، اپنی گزشتہ تعلیم کا سلسلہ آگے بڑھا سکتے ہیں یا ہائی سکول کے مضامین پڑھ سکتے ہیں۔ بہت سے بالغ افراد کام کے ساتھ ساتھ اضافی کورس اور مزید تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں۔ ہمارے زندگی بھر سیکھتے رہنے کو عمر بھر تحصیل علم کہا جاتا ہے۔

بالغوں کو تعلیم کے لیے تیار کرنے والا کورس اور اپر سیکنڈری تعلیم

جن بالغوں نے پہلے پرائمری اور ہائی سکول مکمل نہ کیا ہو، انہیں بالغوں کو تعلیم کے لیے تیار کرنے والا کورس (FOV) کرنے کا حق حاصل ہے۔ بالغوں کے لیے FOV مفت ہے۔ یہ تعلیم پیش کرنا بلدیہ کی ذمہ داری ہے۔

25 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغ افراد اگر پہلے اپر سیکنڈری تعلیم مکمل نہ کر چکے ہوں تو انہیں اس تعلیم کا حق حاصل ہے۔ اپر سیکنڈری تعلیم شروع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان ناروے یا کسی اور ملک میں ہائی سکول مکمل کر چکا ہو۔ یہ تعلیم فراہم کرنا کاؤنٹی میونسپلٹی (Fylkeskommunen) کی ذمہ داری ہے۔ سرکاری نظام تعلیم کے تحت بالغوں کے لیے اپر سیکنڈری تعلیم مفت ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ تعلیم کی بہت سی سہولیات بھی موجود ہیں۔ یہ مفت نہیں ہیں۔

اگرچہ سکول کی تعلیم مفت ہے، بالغ لوگوں کو اخراجات زںدگی کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے بہت سے لوگ سکول کی تعلیم کے دوران تعلیمی قرضہ جات کے دفتر سے وظیفہ اور/یا قرض لیتے ہیں۔

بیرون ناروے سے حاصل کردہ تعلیم کی منظوری

اگر آپ نے کسی اور ملک سے تعلیم حاصل کی ہے تو آپ اسے ناروے میں منظور کیے جانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ایسی تعلیم کی منظوری کے لیے HK-dir کو درخواست دی جاتی ہے۔ عملۂ صحت ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کو آتھرائیزیشن (منظوری) کی درخواست دے سکتا ہے۔

اپنے سکول میں کاؤنسلر (صلاح کار) یا پناہ گزینوں کے صلاح کار سے اس بارے میں معلومات لینے کے لیے بات کریں کہ آپ کے لیے کونسے مواقع موجود ہیں۔

حقیقی قابلیت کی جانچ

ہم تعلیم کے ذریعے بھی اور دیگر تجربے کے ذریعے بھی قابلیت حاصل کرتے ہیں۔ بالغ عمر میں ناروے آنے والوں کے لیے کاغذات پیش کر کے اپنی قابلیت کا ثبوت دینا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں لوگوں کے لیے حقیقی قابلیت کی جانچ کروانا ممکن ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فرد کی قابلیت کو مخصوص کسوٹیوں پر جانچا جاتا ہے۔ اس جانچ کے نتیجے میں ان کے لیے مختصر عرصۂ تعلیم، اعلی' تعلیم میں داخلہ، تعلیم کے کچھ حصوں سے استثنا، نئی ملازمت یا زیادہ تنخواہ حاصل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ لوگ یہ جانچ پرائمری اور ہائی سکول کی سطح پر بھی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور اعلی' تعلیم کی سطح پر بھی کروا سکتے ہیں۔

آپس میں بات کریں

  • عمر بھر تحصیل علم کے تصوّر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
  • اس بارے میں آپس میں بات کریں کہ معاشرتی ترقی سے فرد کے لیے نئے علم اور قابلیت کی ضرورت پر کیا اثر پڑتا ہے۔
Hånd som skriver, nærbilde. Foto.
AdobeStock
Ung gutt sitter foran laptop sammen med eldre mann. Foto.
AdobeStock

درست جواب چنیں

بالغوں کو پرائمری اور ہائی سکول کی مفت تعلیم کا حق کب حاصل ہوتا ہے؟

درست جواب چنیں

بالغوں سمیت دوسرے لوگوں کو پرائمری اور ہائی سکول کی تعلیم فراہم کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟

درست جواب چنیں

25 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغ افراد اگر پہلے اپر سیکنڈری تعلیم مکمل نہ کر چکے ہوں تو انہیں اس تعلیم کا حق حاصل ہے۔ یہ حق حاصل کرنے کے لیے انسان کے پاس کس قسم کی تعلیم ہونا ضروری ہے؟

درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں

یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟

جن بالغوں نے پرائمری اور ہائی سکول مکمل نہ کیا ہو، انہیں کوئی حقوق حاصل نہیں ہیں۔
سرکاری نظام تعلیم میں بالغ افراد کے لیے اپر سیکنڈری تعلیم مفت ہے۔
بالغ افراد کا تعلیم حاصل کرنا عام نہیں ہے۔
بہت سے لوگ سکول کی تعلیم کے دوران تعلیمی قرضہ جات کے دفتر سے وظیفہ اور/یا قرض لیتے ہیں۔
اپر سیکنڈری تعلیم فراہم کرنا کاؤنٹی میونسپلٹی کی ذمہ داری ہے۔

درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں

یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟

کچھ پرائیویٹ اپر سیکنڈری سکول موجود ہیں۔ یہ سکول مفت ہیں۔
کسی اور ملک سے حاصل کی گئی تعلیم کو ناروے میں منظور نہیں کیا جا سکتا۔
عملۂ صحت ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کو آتھرائیزیشن کی درخواست دے سکتا ہے۔
حقیقی قابلیت وہ قابلیت ہے جس کا ثبوت کاغذات کی شکل میں دینا مشکل ہو۔
ہمارے زندگی بھر سیکھتے رہنے کو عمر بھر تحصیل علم کہا جاتا ہے۔