ذاتی مالی معاملات

Lærerinnhold

Tips til undervisningen

Snakk sammen

Eksempler på inntekter: lønn, barnetrygd, pensjon
Eksemplerpå utgifter: boutgifter, strøm, transport, mat, fritidsaktiviteter, klær, reparasjoner, møbler, reiser

For å spare kan man f. eks. redusere forbruket eller kjøpe klær, utstyr og møbler brukt. Barna kan arve klær. En kan spare på strømmen (slå av lyset, redusere innetemperatur), sykle eller gå istedenfor å bruke bil, handle på tilbud og handle matvarer planlagt og sjelden.

Tips til undervisninga

Snakk saman

Døme på inntekter: løn, barnetrygd, pensjon
Døme på utgifter: buutgifter, straum, transport, mat, fritidsaktivitetar, klede, reparasjonar, møblar, reiser

For å spare pengar kan ein til dømes redusere forbruket eller kjøpe klede, utstyr og møblar brukt. Barna kan arve klede. Ein kan spare på straumen (slå av lyset, redusere innetemperaturen), sykle eller gå i staden for å bruke bil, handle på tilbod, planleggje matvareinnkjøp og handle matvarer sjeldan.

Læreplan

Grunnleggende ferdigheter

Muntlige ferdigheter
Digitale ferdigheter

Tverrfaglige tema

Folkehelse og livsmestring

Læreplan i samfunnskunnskap for voksne innvandrere etter integreringsloven

samtale om hvordan arbeid, inntekt og forbruk kan påvirke personlig økonomi, levestandard og livskvalitet

Kjerneelement

Individ og fellesskap

Læringsaktivitet

Muntlig aktivitet
Utforsking

ذاتی مالی معاملات

Sedler, norske penger. Illustrasjonsfoto.
GettyImages

آمدن میں وہ سب پیسے شامل ہیں جو ہمارے بینک اکاؤنٹ میں آتے ہیں (تنخواہ، وظیفہ یا Nav سے ملنے والی دوسری ادائیگیاں، بچوں کا وظیفہ، تین سال سے چھوٹے بچوں کے لیے نقد مدد وغیرہ)۔

اخراجات میں وہ سب چیزیں شامل ہیں جن پر ہم پیسے خرچتے ہیں (گھر کا کرایہ، سود اور قرض کی قسط، خوراک، لباس، ٹرانسپورٹ، بجلی، انٹرنیٹ، فرصت کی سرگرمیاں وغیرہ)۔

کل (گروس) تنخواہ: ٹیکس کٹنے سے پہلے تنخواہ
نیٹ تنخواہ: ٹیکس کٹنے کے بعد تنخواہ

آمدن اور اخراجات

ناروے میں زندگی گزارنا اور رہائش رکھنا مہنگا ہے۔ اکثروبیشتر خاندانوں میں ماں اور باپ دونوں گھر سے باہر تنخواہ دلانے والا کام کرتے ہیں۔ کچھ خاندانوں میں ماں اور/یا باپ کے لیے اس دور میں کام کے اوقات کچھ کم رکھنا (جز وقتی کام) ممکن ہوتا ہے جب بچے چھوٹے ہوں جبکہ بہت سے لوگوں کو مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے کل وقتی کام کرنا پڑتا ہے۔ خاندان میں دونوں بالغ افراد خاندان کے مالی معاملات کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

ناروے میں اکثر بالغ افراد کو مہینے میں ایک بار تنخواہ، وظیفہ یا پنشن ملتی ہے۔ اگر کسی خاندان میں 18 سال سے چھوٹے بچے ہوں تو اس خاندان کو بچوں کا وظیفہ بھی ملتا ہے۔ جو چھوٹے بچے بارنے ہاگے نہیں جاتے، ان کے لیے والدین کو نقد مدد کی پوری رقم ملتی ہے۔

بچوں کا وظیفہ: ایک قسم کی مالی مدد جو ناروے میں رہنے والے 18 سال سے کم عمر کے سب بچوں کے لیے دی جاتی ہے۔ اس کا مقصد بچوں سے وابستہ اخراجات پورے کرنے میں مدد دینا ہے۔

تین سال سے چھوٹے بچوں کے لیے نقد مدد: ایک قسم کی مالی مدد جو بارنے ہاگے نہ جانے والے ایک سے دو سال عمر کے بچوں کو دی جاتی ہے۔ اگر کوئی بچہ بارنے ہاگے میں جزوقتی سیٹ پر ہو تو نقد مدد کم ہو جاتی ہے۔

Nav کی ویب سائیٹ پر آپ بچوں کے وظیفے اور نقد مدد کے متعلق مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

بینک اکاؤنٹ

ناروے میں سب بالغ لوگوں کا اپنا بینک اکاؤنٹ ہوتا ہے۔ کئی بچے اور نوعمر افراد بھی اپنا بینک اکاؤنٹ رکھتے ہیں۔ جب ہمیں تنخواہ، وظیفہ یا پنشن ملے تو یہ پیسے سیدھے ہمارے بینک اکاؤنٹ میں آتے ہیں۔ ناروے میں اپنا بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے آپ کے پاس نارویجن پرسنل نمبر یا نارویجن ڈی نمبر ہونا ضروری ہے۔

نیٹ بینک

اکثروبیشتر بالغ لوگ نیٹ بینک استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح ہم آسانی سے اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں، آمدن اور اخراجات پر نظر رکھ سکتے ہیں اور بل ادا کر سکتے ہیں۔ ہم کمپیوٹر، ٹیبلٹ یا سمارٹ فون کے ذریعے اپنا نیٹ بینک استعمال کر سکتے ہیں۔ نیٹ بینک میں لاگ ان کرنے کے لیے آپ کے پاس کوڈ جنریٹر کے ساتھ BankID یا موبائل فون پر BankID ہونا ضروری ہے۔

بینک کا قرض

ناروے میں بڑی خریداریوں جیسے گھر اور گاڑی خریدنے کے لیے بینک سے قرض لینا عام ہے۔ جب ہم رقم ادھار لیتے ہیں تو ہم بینک کے ساتھ ایک معاہدہ کرتے ہیں۔ ہمیں قرض واپسی کا منصوبہ ملتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم ہر مہینے یا ہر سہ ماہی میں کتنی رقم واپس ادا کریں گے۔ ہم بینک کو قرض کی قسط کے ساتھ ساتھ سود بھی ادا کرتے ہیں۔

قرض کی قسط: وہ رقم جو ہم قرض واپسی کی مد میں دیتے ہیں یعنی تھوڑا تھوڑا کر کے قرض واپس کرنا۔

سود: ہم بینک کو سود ادا کرتے ہیں۔ سود سے مراد قرض لینے کی قیمت ہے۔ سود کا حساب ہمارے واجب الادا قرض کی ایک مخصوص فیصدی شرح سے لگایا جاتا ہے۔

ہم عام طور پر ہر مہینے یا ہر سہ ماہی میں قرض کی قسط اور سود ادا کرتے ہیں

بجٹ

بجٹ سے ایک مخصوص عرصے میں ہماری آمدن اور اخراجات کا علم ہوتا ہے۔ ادارے بھی اپنا بجٹ بناتے ہیں اور افراد بھی۔ بہت سے خاندان ماہانہ بجٹ بناتے ہیں۔ اس طرح آمدن اور اخراجات کو نظر میں رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔ ایک خاندان یہ منصوبہ بندی کر سکتا ہے کہ وہ اپنے پیسے کس طرح خرچ کرے گا۔ بجٹ میں ہر مہینے ایک رقم بچنی چاہیے یا غیرمتوقع اخراجات کے لیے رقم ہونی چاہیے۔

En mann og en kvinne sitter ved et bord. På bordet er det papirer og en kalkulator og en PC. De ser konsentrerte ut. De lager et budsjett.  Foto
GettyImages

آپس میں بات کریں

  • ناروے میں ایک عام خاندان کی آمدن اور اخراجات کیا ہوتے ہیں؟
  • غیرمتوقع اخراجات کیا ہو سکتے ہیں؟
  • آپ کس چیز پر سب سے زیادہ پیسے خرچ کرتے ہیں؟
  • آپ کم پیسے خرچ کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

برگ خاندان اپنے ڈرائنگ روم میں اکٹھا بیٹھا ہے۔ ماں اور باپ نے اس مہینے کی آمدن اور اخراجات لکھ کر بجٹ بنایا ہے۔ سب ضروری اخراجات پورے کرنے کے بعد ان کے پاس تقریباً چار ہزار کرونر بچیں گے۔ اب وہ یہ بات چیت کر رہے ہیں کہ ان پیسوں کو کس چیز پر خرچ کیا جائے۔

  • ماں اپنے لیے نیا کوٹ لینا چاہتی ہے۔ پرانا کوٹ اب فیشن میں نہیں ہے اور گھس چکا ہے۔
  • باپ یہ پیسے بچا کر رکھنا چاہتا ہے۔ شاید کوئی غیرمتوقع خرچ آ پڑے؟
  • بیٹا چاہتا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ فٹ بال ٹریننگ میں شامل ہو۔ اور اس کے لیے اسے نئے فٹ بال شوز کی ضرورت بھی ہو گی۔
  • بیٹی نیا سکول بیگ لینا چاہتی ہے۔ وہ بڑی ہو گئی ہے اور اسے نئے کپڑوں کی ضرورت بھی ہے۔

آپس میں بات کریں کہ اس خاندان کو کن چیزوں پر پیسے خرچ کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔

Kvinne sitter i stua med nettbrett og papir. Budsjett. Foto
GettyImages

درست جواب چنیں

آمدن سے کیا مراد ہے؟

درست جواب چنیں

کل (گروس) تنخواہ سے کیا مراد ہے؟

درست جواب چنیں

بجٹ کیا ہوتا ہے؟

درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں

یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟

بچوں کا وظیفہ ایک قسم کی مالی مدد ہے جو 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے دی جاتی ہے۔
ناروے میں رہائش رکھنا اور زندگی گزارنا سستا ہے۔
اکثر نارویجن خاندانوں میں ماں اور باپ دونوں گھر سے باہر تنخواہ دلانے والا کام کرتے ہیں۔
ناروے میں نیٹ بینک کا استعمال عام نہیں ہے۔
جب ہم بینک سے قرض لیں تو ہم بینک کو قرض کی قسط بھی ادا کرتے ہیں اور سود بھی۔

درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں

یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟

نیٹ بینک میں لاگ ان کرنے کے لیے آپ کے پاس BankID ہونا ضروری ہے۔
سود وہ قیمت ہے جو ہم قرض لینے کے لیے ادا کرتے ہیں۔
سود کا حساب ہمارے واجب الادا قرض کی ایک مخصوص فیصدی شرح سے لگایا جاتا ہے۔
صرف ادارے اپنا بجٹ بناتے ہیں۔
نارویجنوں میں اپنا بینک اکاؤنٹ رکھنا عام نہیں ہے۔