سامی
سامی
سامی ناروے کے اصل و قدیمی باشندے ہیں۔ سامی چار ممالک میں رہتے ہیں: ناروے، سویڈن، فن لینڈ اور روس۔ سامی ناروے میں بسنے والے گروہوں میں سب سے قدیم ہیں اور سامیوں کی کئی زبانیں ہیں۔ سامی زبانیں نارویجن سے بالکل مختلف ہیں۔ صرف نارویجن بولنے والے کسی شخص کے لیے سامی سمجھنا ممکن نہیں ہے۔ آج ناروے کے تقریباً تمام سامی باشندے نارویجن زبان پر عبور رکھتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگ سامی بھی بولتے ہیں۔
سامیوں کا قومی دن 6 فروری ہے۔ اس دن ملک بھر میں سامی جھنڈا لہرایا جاتا ہے۔ سامیوں کا روایتی لباس کوفتا کہلاتا ہے۔ اب بھی سامی خاص موقعوں جیسے شادیوں پر کوفتا پہنتے ہیں۔ کچھ لوگ روزمرّہ لباس کے طور پر بھی کوفتا پہنتے ہیں۔
تقریباً ڈیڑھ سو سال پہلے ناروے کے لوگ سامیوں کو "نارویجن" بنانے کی کوشش کیا کرتے تھے۔ بچوں کے لیے نارویجن سکول میں پڑھنا لازمی تھا اور انہیں سامی زبان سیکھنے کی اجازت نہیں تھی۔ 1959 میں پھر سے سکول میں سامی زبان کے استعمال کی اجازت مل گئی۔ 1902 کے ایک قانون کے مطابق صرف نارویجن زبان بولنے، پڑھنے اور لکھنے والے نارویجن شہری ہی زمین خرید سکتے تھے۔ یہ قانون 1965 تک برقرار رہا۔ آج صورتحال بالکل مختلف ہے۔ 1989 میں سامی پارلیمنٹ کا قیام ہوا۔ سامی پارلیمنٹ ناروے میں سامیوں کے حقوق کے لیے کام کرتی ہے، بالخصوص تہذیب و ثقافت اور تعلیم کے سلسلے میں۔ ہر چوتھے سال سامی پارلیمنٹ کے ارکان چنے جاتے ہیں۔
آپس میں بات کریں
- کیا آپ کے وطن میں کوئی اصل و قدیمی قوم آباد ہے؟ ان کی زندگی کے حالات کیسے ہیں؟
- آبادی کے مختلف اقلیتی گروہوں کی صورتحال پر بات کریں۔
درست جواب چنیں
سامی کن ملکوں میں رہتے ہیں؟
درست جواب چنیں
سامی روایتی طور پر کس طرح روزی کماتے رہے ہیں؟
درست جواب چنیں
1902 کے ایک قانون کے مطابق صرف نارویجن زبان بولنے، پڑھنے اور لکھنے والے نارویجن شہری ہی زمین خرید سکتے تھے۔ یہ قانون کب منسوخ کیا گیا؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟
درست یا غلط ہونے کی نشاندہی کریں
یہ بیانات پڑھیں۔ کیا درست ہے؟ کیا غلط ہے؟